نظم

زندہ باد اے پیارے انڈونیشیا

(عبد الکریم قدسی)

زندہ باد اے پیارے انڈونیشیا

سارے پروانوں پہ بازی لے گیا

زندہ باد اے پیارے انڈونیشیا

قادیاں میں بھر کے آیا ہے جہاز

دیدنی منظر ہے یہ تاریخ کا٭

یہ سعادت سوچتے ہی رہ گئے

یو ایس اے ، جرمنی و کینیڈا

قافلے عُشّاق کے اُڑنے لگے

قادیاں والو سنبھل جاؤ ذرا

اُتریں گے یاں پورے کے پورے جہاز

پیشگوئی پوری ہوئی برمَلا

آسمانوں سے ہیں جب اُترے طیور

نعرۂ تکبیر سے مہکی فضا

جب عدالت قاتلوں کی ہو لگی

کیا وکالت ، کیسا دعویٰ قتل کا

گالیوں کا ہر طرف بارود ہے

ہو معطّر جلد یہ آب و ہوا

آگیا ہے جب بھی مذہب سامنے

عدل دیواروں کے پیچھے چھپ گیا

پتھروں کی ہیں مسلسل بارشیں

سائباں رکھ ہم پہ مولا فضل کا

ان خداؤں کے مقابل تُو ولی

اہلِ ربوہ ، اہلِ پاکستان کا

ربِّ قُدسیؔ ! ہم ترے بندے نہیں؟

کب رُکے گا آنسوؤں کا سلسلہ

٭ انڈونیشیا سے 180 افراد جماعت پر مشتمل ایک وفد چارٹرڈ جہاز کے ذریعہ جلسہ سالانہ قادیان (دسمبر2016ء) میں شمولیت کے لئے پہنچا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button