خطبہ نکاح

خطبہ نکاح(09؍نومبر2014ء)

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 09 نومبر 2014ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا:

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔

اس وقت مَیں دونکاحوں کا اعلان کروں گا۔ایک نکاح عزیزہ ناصرہ طاہرہ خالدبنت مکرم محمد اسلم خالد صاحب کا ہے جو عزیزم شہزاد ٹونی آدم ابن مکرم محمد اقبال صاحب (ارلزفیلڈ) کے ساتھ تیس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

اور دوسرا عزیزہ حنا مریم اِخلف بنت مکرم محمد اِخلف صاحب (ہالینڈ)کا ہے جو مصطفیٰ شفقی صاحب (اٹلی)کے ساتھ چھ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔ بچی کے بھائی مکرم ابراہیم اِخلف صاحب بچی کے وکیل ہیں۔

اللہ تعالیٰ کرے کہ یہ دونوں نکاح ہر لحاظ سے بابرکت ہوں۔اور دونوں فریق، لڑکے اور لڑکیاں اس بات کو جاننے والی ہوں کہ نکاحوں اور شادیوں کی کامیابی کے لئے ایک دوسرے پہ اعتماد بڑا ضروری ہے۔اور دوسری بات یہ کہ ایک دوسرے کی خاطر صبراور برداشت ہونی چاہئے۔ ایک دوسرے کی کمزوریوں اور خامیوں کو نظر انداز کرنا چاہئے اور اچھائیوں پر نظر رکھنی چاہئے۔ اگر یہ باتیں سامنے رہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے نکاح اور شادیاں کامیاب ہوتی ہیں اور آئندہ نسلوں میں بھی اس کے نیک اثرات قائم ہوتے ہیں۔

یہ بچی (ناصرہ طاہر خالد)ننہال کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی کی اولاد میں سے ہے۔ اور اسی طرح ان کے دادا بھی خادم دین تھے۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ بابرکت فرمائے اور بچی کوبھی اپنے نیک آباؤاجداد کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔

اس کے بعد حضور انور نے فریقین کے درمیان ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ حنا مریم اِخلف بنت محمد اِخلف صاحب (ہالینڈ) کاہے جیساکہ میں نے ابھی بتایا جو ابراہیم اِخلف صاحب کی بہن ہیں۔

اس کے بعد حضور انور نے فریقین کے درمیان ایجاب و قبول کروایا۔اس دوران بچی کے وکیل مکرم ابراہیم اِخلف صاحب کے جواب دینے سے قبل لڑکے نے کھڑے ہو کر نکاح کو قبول کے لئے ’ہاں‘ کہنا چاہا۔ جس پرحضور انور نے فرمایا:

اور پھر بچی کے وکیل کے قبول کرنے پر حضور انور نے لڑکے سے ایجاب و قبول کرواتے ہوئے فرمایا:۔

Now it is your turn۔ You are very much anxious and ambitious۔

اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ اللہ تعالیٰ برکت فرمائے۔ اب دعا کر لیں!

(مرتبہ:۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button