ارشادِ نبوی

عہد کو پورا کرو

حذیفہ بن یمانؓ کہتے ہیں کہ مَیں غزوہ بدر میں شامل نہ ہو سکا اس کی وجہ یہ ہوئی کہ میں اور میرا ایک ساتھی ابو حسیل سفر میں تھے کہ کفار مکہ نے ہمیں پکڑ لیا کہ تم محمد (ﷺ) کے پاس جا رہے ہو (تاکہ آپ کے لشکر میں شامل ہو جاؤ) ہم نے کہا ہم تو مدینہ جا رہے ہیں۔ اس پر انہوں نے ہم سے یہ عہد لے کر چھوڑا کہ ہم مدینہ چلے جائیں گے اور کفار کے خلاف لڑائی میں شامل نہ ہوں گے۔ جب وہ رسول اللہؐ کے پاس پہنچے تو آپؐ نے فرمایا: تم جاؤ ہم اپنے عہد کو پورا کریں گے۔ ہم اللہ سے ہی مدد چاہتے ہیں اور اسی کی نصرت پر ہمارا بھروسہ ہے۔ (صحیح مسلم کتاب الجہاد باب الوفاء باعہد حدیث نمبر 3342)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button