ارشادِ نبوی

آسمانی مقبولیت

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے تو جبریل کو بلاتا ہے اور فرماتا ہے میں فلاں بندے سے محبت کرتا ہوں تُو بھی اس سے محبت کر۔ چنانچہ جبریل بھی اس سے محبت کرنے لگتا ہے۔ پھر جبریل آسمان میں منادی کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو۔ چنانچہ تمام اہل سماء اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔ پھر زمین میں اس کی مقبولیت پھیلا دی جاتی ہے۔

(صحیح مسلم کتاب البر و الصلہ باب اذا احب اللہ عبدا حدیث نمبر 4772)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button