حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزخطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 11 اپریل 2015ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا:۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔

اس وقت مَیں ایک نکاح کا اعلان کروں گاجو عزیزہ خلودمناع عودہ بنت مکرم مناع فواد عودہ صاحب کبابیر کا ہے جو عزیزم رضا احمد شاہ کے ساتھ طے پایا ہے ۔

حضور انور نے دلہے سے دریافت فرمایا کہ نام رضا شاہ ہے یا رضا احمد شاہ؟

عرض کرنے پر کہ رضا احمد شاہ ہے، حضور انور نے از راہ مزاح فرمایا:۔میں نےتمہیں رضا شاہ پہلوی بنا دیا ۔ اور پھر فرمایا:۔

رضا احمد شاہ کینیڈا میں مربی سلسلہ ہیں ابن مکرم سید تنویر احمد شاہ صاحب کے ساتھ طے پایا ہے پانچ ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر۔

عزیزہ خلود مناع کبابیر کی رہنے والی ہیں اور یہ پرانے احمدی خاندان سے ہیں۔ اور عزیزم رضا شاہ حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کے نواسےکے پوتے ہیں۔ اور ان کے والد کا ننہال ان لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث پر عمل کرتے ہوئےروسی علاقوں ترکمانستان وغیرہ کی طرف سے بڑا لمبا پیدل سفر کیا اور برفوں پہ پیدل چلتے ہوئے اور بڑے بُرے حالات میں یہ خاندان قادیان پہنچا اور وہاں انہوں نے بیعت کی۔ عزیزم رضا شاہ کی دادی حضرت ڈاکٹر سید جنود اللہ شاہ صاحب کی بہن تھیں۔اس لحاظ سے دونوں طرف سے یہ خاندان جماعت میں ایک پرانا خاندان ہےاور بڑی قربانیاں کرنے والا خاندان ہے۔ عزیز بھی مربی سلسلہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کرے کہ اپنا وقف اور مربی ہونے کا اعزاز احسن رنگ میں نبھانے والے ہوں اور یہ رشتے جو اب قائم ہورہے ہیں دو خاندانوں کے،ایک فلسطین کے علاقہ کے اور ایک پاکستانی اور روسی علاقہ کا ملاپ ، یہ ہر لحاظ سے بابرکت اور کامیاب ہوں اور آئندہ بھی ان میں سے قربانیاں کرنے والی نیک نسلیں پیدا ہوتی رہیں ۔ مکرم مناع فواد عودہ صاحب کو تو اردو نہیں آتی۔

پھر حضور انور نے لڑکی کے والد سے انگریزی میں اور لڑکے سے اردو میں ایجاب و قبول کروایا۔ اور پھر فرمایا:۔

رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کرلیں۔

(مرتبہ:۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button