حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزخطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 19 مئی 2015ء بروز منگل مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا:۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔

اس وقت مَیں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ بارعہ نوران ملک (واقفۂ نو) بنت مکرم ملک عبد الباسط صاحب کا ہے جو عزیزم مرتضیٰ احمد مربی سلسلہ جو اس وقت ریویو آف ریلیجنز میں کام کر رہے ہیں، ابن مکرم امتیاز احمد صاحب کے ساتھ اڑہائی ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

اور دوسرا نکاح عزیزہ شمائلہ احمد بنت مکرم اعجاز احمد صاحب جرمنی کا ہے۔ یہ بھی واقفۂ نوہیں۔ جو نعمان احمد ابن مکرم وسیم احمد مارڈن یوکے کے ساتھ آٹھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پرطے پایا ہے۔

حضور انور نے فرمایا:نکاحوں پہ ہمیشہ مَیں اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ نکاح اور شادی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے ، اس بندھن کو مضبوط کرنے کے لئے ہمیشہ اعتماد کی فضا قائم رہنی چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ نے بار بار تقویٰ کی طرف توجہ دلائی ہے، تقویٰ کی طرف توجہ رہنی چاہئے۔ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کی طرف توجہ رہنی چاہئے۔ سچائی اور اعتماد کو قائم رکھنے کی طرف توجہ رہنی چاہئے اور ہمیشہ اس بات پر غور ہونا چاہئے کہ ہماری آئندہ کی نسلیں بھی نیکیوں پر قائم رہنے والی ہوں ۔ہم بھی نیکیوں پر قائم رہنے والے ہوں۔ اور ہم نیکیوں پر قائم ہوں گے تو آئندہ نسلیں بھی نیکی پر چلنے والی ہوں گی۔ اس زندگی سے زیادہ اگلی زندگی کو اپنے سامنے رکھیں۔ اور ایک مربی اور ایک واقف زندگی کے لئے بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ ہمیشہ سچائی کو قائم رکھے اور کبھی کسی بھی قسم کی غلط بیانی کو اپنے قریب نہ آنے دے۔ تبھی یہ رشتے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیاب رہتے ہیں۔ اور پھر مربی کاکام صرف گھر میں ہی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کا نہیں بلکہ اس کا نمونہ دوسروں کے لئے بھی ہے، اس نے دوسروں کو بھی نصیحت کرنی ہے۔ اس لئے زیادہ بڑی ذمہ داری اس پہ عائد ہوتی ہے۔ پس ان باتوں کا خیال رکھنے والے ہونےچاہئیں لڑکا بھی اور لڑکی بھی۔ جس طرح لڑکے کی ذمہ داری ہے اسی طرح لڑکی کی ذمہ داری ہے۔ ایک دوسرے کے رشتوں کا بھی خیال رکھیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اعتماد کی فضا کو بھی قائم رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو یہ توفیق عطا فرمائے ۔ اب نکاح کا اعلان کرتا ہوں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

دوسرا نکاح عزیزہ شمائلہ احمد( واقفۂ نو)بنت مکرم اعجاز احمد صاحب کا ہے ۔

حضور انور نے دونوں نکاحوں کے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

ان رشتوں کےبا برکت ہونے کے لئے دعا کر لیں۔

(مرتبہ:۔ ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button