حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزخطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے22جولائی 2015ء بروز بدھ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا:۔

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔

اس وقت مَیں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا ۔ اللہ تعالیٰ ان ہر دو نکاحوں کے فریقین کو اپنی ذمہ داریاں سمجھتے ہوئے اپنے اس نئے رشتہ کو اعلیٰ رنگ میں قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور جہاں یہ آپس میں خود تقویٰ سے کام لیتے ہوئے ایک دوسرے کے اعتماد کو قائم کرنے والے ہوں وہاں آئندہ آنے والی نسلوں کی بھی صحیح تربیت کرنے والے ہوں۔ اور ان کو جماعت کا اور اسلام کا ایک فائدہ مند وجود بنانے والے ہوں۔
ان چند الفاظ کے ساتھ اب مَیں نکاحوں کا اعلان کروں گا۔

پہلا نکاح عزیزہ عروبہ ظفر واقفۂ نو بنت مکرم ظفر اقبال صاحب کا ہے جو عزیزم صہیب احمدابن مکرم ناصر احمد صاحب (سلاؤ )کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پرطے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح ہے عزیزہ نادیہ گُل آغا بنت مکرم آغا شاہنواز خان صاحب۔ یہ بچی نو مبائعہ ہیں۔ ان کا نکاح طے پایا ہے عزیزم حماد الرحمٰن ابن مکرم فضل الرحمٰن صاحب ( فیلتھم) کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر۔ دلہن کے وکیل ان کے بہنوئی سید زین خان صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

دوسرا نکاح عزیزہ دُرّ عجم واقفۂ نو کا ہے جو ہمارے واقف زندگی مربی سلسلہ مکرم عبد السلام شاہد صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ عزیزم نوید احمد ظفر جوواقف زندگی اور مربی سلسلہ ہیں اور اس وقت ریسرچ سیل ربوہ میں کام کر رہے ہیں اور مجید احمد بشیر صاحب کے بیٹے ہیں، کے ساتھ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے حق مہر پرطے پایا ہے ۔

مجید احمد بشیر صاحب کو بھی ایک عرصہ گھانا میں وقف کی توفیق ملی۔یہ دونوں آپس میں رشتہ دار بھی ہیں اور جماعت کے ساتھ بڑا گہرا تعلق رکھنے والا پرانا خدمتگزار خاندان ہے ۔ اللہ تعالیٰ واقف زندگی ہونے کی حیثیت سے عزیزم نوید احمد ظفر کو بھی بہترین رنگ میں اپنے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سےیہ رشتہ بابرکت کرے۔ دونوں کی طرف سے وکیل مقرر ہیں۔ مکرم مجید احمد بشیر صاحب عزیزہ دُرّعجم کے وکیل ہیں اور عزیزم سعید احمد نذیر، نوید احمد ظفر کےوکیل ہیں ۔

حضور انور نے فریقین کے درمیان ایجاب و قبول کروایا ، جس کے بعد فرمایا:۔

اللہ تعالیٰ یہ رشتے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ دعاکرلیں۔

(مرتبہ:۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button