متفرق شعراء

مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کی وفات پر

(منیر باجوہ)

وفا سے جو نبھاتے ہیں وہی منزل کو پاتے ہیں

ہے دستورِ خداوندی ، سبھی دنیا سے جاتے ہیں

نہیں ہے مستقل مسکن ، نہ ہی اپنی کوئی مرضی

خدا کا اِذن جب آئے ، تو سب ہی سر جُھکاتے ہیں

وفا کامل دکھائیں اور خونِ جگر سے سینچیں

درختِ عشق تب جاکر کہیں کچھ رنگ لاتے ہیں

میاں خورشید و احمد نام کی سرسبز شاخوں پر

اطاعت سے مہکتے پھول دلکش لہلہاتے ہیں

جدائی اِن وجودوں کی ہِلا دیتی ہے شہروں کو

گلی کُوچے ہیں افسردہ یہ مُلکوں کو رُلاتے ہیں

خلافت نعمتِ عظمیٰ رہے اس کا سدا سایہ

منیرؔ اس کی اطاعت میں ہم ہر غم بھول جاتے ہیں

(منیر باجوہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button