خطبہ نکاح

خطبہ نکاح

(ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 31 دسمبر 2016ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا:

خطبہ مسنونہ کی تلاوت کےبعدحضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت مَیں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا ۔ پہلا نکاح عزیزہ رنیم الدروبی کاہے جو ڈاکٹر محمد مسلّم الدروبی کی بیٹی ہیں۔یہ عزیزم ہمایوں احمد جہانگیر خان متعلم جامعہ احمدیہ یوکے کے ساتھ چار ہزار پاؤنڈحق مہر پر طے پایا ہے ۔

دو نکاح ان میں سے مربیان کے ہیں اور واقفین زندگی یا واقفات نَو کے ہیں ۔ مربیان کو اور ان کی بیویوں کو اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ جب یہ میدان عمل میں ہوں تو اپنے فرائض احسن رنگ میں انجام دینے والے ہوں اور لوگوں کے سامنے اپنے عائلی نمونے بھی اعلیٰ رنگ میں دکھانے والے ہوں ۔ جیسا کہ مَیں نے کہا ہے پہلا نکاح رنیم الدروبی کا ہے ۔

اس کے بعد حضور انور نے فریقین کے درمیان انگریزی زبان میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ اقرا ٔناصر بنت مکرم ناصر احمد صاحب لندن کا ہے،جو عزیزم صلاح الدین میر متعلم جامعہ یوکے کے ساتھ اڑھائی ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ حانیہ خالد واقفۂ نو بنت مکرم ڈاکٹر عطاء الحبیب خالد صاحب کا ہے جو ڈاکٹر عدیل احمد شاہ کینیا کے ساتھ چھ لاکھ کینین شلنگ حق مہر پر طے پایا ہے۔ یہ اس وقت خدام الاحمدیہ کینیا کے صدر ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایااور پھرفرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ صائمہ صنوبر واقفۂ نو کا ہےجو شبیر احمد صاحب کی بیٹی ہیں ۔ یہ عزیزم ساجد احمد زاہد ابن مکرم عبد الشکور زاہد صاحب کے ساتھ ساڑھے پندرہ ہزار پانڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین سے کروانے کے بعد دلہے سے دریافت فرمایا:۔کیا کام کرتے ہو؟

جس پر دلہے نے عرض کی کہ آئی ٹی Contractor ہوں۔

حضور انور نے اگلے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ملیحہ سونیہ سید(یہ بھی واقفۂ نَو ہے)بنت مکرم سید مظفر محسن صاحب ناروے کا ہے جو عزیزم عبدالرؤف لودھی ابن عبد الرحیم لودھی صاحب کے ساتھ سولہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھرفرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ملیحہ ظفر بنت مکرم ظفر محمود نور صاحب کاہے جو عزیزم جلیل احمد بھٹی ابن شریف احمد بھٹی صاحب کے ساتھ پندرہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایااور پھرفرمایا:

رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کرلیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button