از افاضاتِ خلفائے احمدیت

ہمیشہ سلسلہ کے کاموں کو عزت کی نگاہ سے دیکھو

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں

یاد رکھو اگر تم میں سے کسی کو سلسلہ کے کسی کام کے لئے مقرر کیاجائے تو اُس کا اُس سے بھاگنا سخت غلطی ہے۔تم سلسلہ کے کام کی سر انجام دہی میں ہرگز کوتاہی نہ کرو بلکہ اُسے اپنی عزت کا موجب سمجھو۔اگر تم سلسلہ کے کاموں کو عزت والا قراردوگے تو خدا تعالیٰ بھی تمہیں عزت والا بنادے گا۔…..تھوڑے عرصہ میں ہی احمدیت دنیا پر غالب آنے والی ہے اور اس کےآثار خدا تعالیٰ کے فضل سے نظر آ رہے ہیں۔بڑے بڑے لوگوں کی توجہ احمدیت کی طرف ہو رہی ہے۔ یہ بڑے بڑے لوگ جس علاقہ سے بھی آئیں گے وہ احمدیت کو زیادہ معزز سمجھیں گے اور احمدیت کی وجہ سے اُنہیں اور عزت حاصل ہوگی لیکن جولوگ سلسلہ کے کاموں میں شریک ہونے کو ذلّت اور وقت کا ضیاع سمجھیں گے ان کے علاقہ میں عزت دیر سے آئے گی۔ اوراگر وہ عزت آگئی تو جن لوگوں نے اپنے وقت میں سلسلہ کی خدمت میں کوتاہی کی ہوگی اُن کی اولادیں اس عزت سے محروم کردی جائیں گی۔پس آئندہ کے لئے احتیاط کرو اور ہمیشہ سلسلہ کے کاموں کو عزت کی نگاہ سے دیکھو۔تم میں سے کسی کو سلسلہ کےکسی کام کے لئے مقرر کیا جائے تو وہ سمجھے کہ خدا تعالیٰ نے اُسے بہت بڑے خطاب سے نوازا ہے۔‘‘

(خطابات شوریٰ جلد سوم صفحہ 603 ۔ایڈیشن ؍اکتوبر 2015 ء ، مطبوعہ قادیان)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button