اطلاعات و اعلانات

الفضل انٹرنیشنل کے شماروں کی حفاظت کریں

الفضل انٹرنیشنل کے شماروں کی حفاظت کریں

یہ اخباردنیاوی آلائشوں سے بالاتر دینی اور دنیوی علوم کا خزانہ ہے ۔قومی امنگوں اور ضرورتوں کو پور ا کرتاہے ۔ الفضل میں آیات قرآنی،ا حادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود؈ کے فرمودہ ملفوظات اور تحریرات کے علاوہ ڈھیروں مقدس حوالہ جات بھی شامل ہوتے ہیں جن کا مطالعہ کرنا ،ان کو دوسروں تک پہنچانا ،ان پر عمل کرنا اور ان کے ذریعے بچوں کی تعلیم و تربیت کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ ان تمام مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے الفضل کے پرچوں کی حفاظت اور ان کو ترتیب سے ریکارڈ میں رکھناہماری اہم ذمہ داری ہے۔

دینی تعلیم و تربیت پر مشتمل یہ مود احباب جماعت سے احترام کا تقاضا کرتاہے ۔اس کو ردّی میں دوسرے اخبارا ت کے ساتھ فروخت کرنا اس کے احترام کو پامال کرنے کے متراف ہے ۔اگر سنبھالنا ممکن نہ ہو تو احتیاط کے ساتھ اس کو تلف کریں کہ ان مقدس تحریرات کی بے حرمتی نہ ہو اور کسی الزام کا پیش خیمہ نہ بنے ۔ امید ہے احباب جماعت اس طرف خصوصی توجہ فرمائیں گے اور اس سے بھرپوراستفادہ کرتے ہوئے ان امور کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button