مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

…22؍ اکتوبر بروز سوموار: ( امریکہ) حضورِ انور ایّدہ اللہ صبح آٹھ بجے کے قریب مسجد ’بیت السمیع‘ ہیوسٹن سے گوئٹے مالا کے لئے روانہ ہوئے اور ہوائی سفر طَے کر کے دوپہر بارہ بجے کے بعد گوئٹے مالا شہر کے ایئر پورٹ پر رونق افروز ہوئے۔ یہاں مقامی کانگریس کی ایک رکن نے حضورِ انور کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں حضورِ انور انٹی گوا(Antigua) شہر روانہ ہو گئے۔ اسی شہر میں حضورِانور نے نمازِ ظہر و عصر پڑھائیں۔ شام چھ بجے کے قریب حضورِ انور مسجد ’بیت الاوّل‘ گوئٹے مالا رونق افروز ہوئے اور مسجد کا معائنہ فرمایا۔حضورِ انور نے وسطی اور جنوبی امریکہ سے آنے والے مختلف وفود سے ملاقات فرمائی۔

…23؍ اکتوبر بروز منگل: (گوئٹے مالا) حضورِ انور دوپہر تین بجے کے بعد ناصر ہسپتال گوئٹے مالا پہنچے جہاں مختلف شخصیات سے ملاقات کے بعد چار بجے کے قریب ناصر ہسپتال کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی فرمائی۔ بعد ازاں ناصر ہسپتال گوئٹے مالا کا باقاعدہ افتتاح فرمایا۔ حضورِ انور نے افتتاحی تقریب سے معرکۃ الآراء صدارتی خطاب فرمایا۔ اسی شام حضورِ انور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔ بعد ازاں رسالہ ریویو آف ریلیجنز کے ہسپانوی (Spanish)ایڈیشن(آن لائن) کا اجراءفرمایا۔

…24؍ اکتوبر بروز بدھ:حضورِ انور سینکڑوں احمدیوں کی موجودگی میں انٹی گوا سے روانہ ہوئے۔ بعد ازاں گوئٹے مالا ایئر پورٹ سے بذریعہ ہوائی جہاز شام پانچ بجے ہیوسٹن (امریکہ)رونق افروز ہوئے۔

…25؍ اکتوبر بروز جمعرات:(امریکہ) حضورِ انور نے آج مسجد ’بیت السمیع‘ میں متعدّد احباب جماعت سے ملاقات فرمائی۔

…26؍ اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور نے مسجد ’بیت السمیع‘ سے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے موصلاتی رابطوں کے ذریعہ دنیا بھر میں سنا اور دیکھا گیا۔ شام پانچ بجے کے قریب مسجد ’بیت السمیع‘ میں کانگریس مین مائیکل مک کاؤل (Michael McCaul) حضورِ انور سے ملاقات کے لئے تشریف لائے۔ بعد ازاں پروفیسر عمران البداوی (Emran al-Badawi) اور پروفیسر کریگ کانسڈائن (Craig Considine) نے حضورِ انو رسے ملاقات کی۔ شام کو وقفِ نَو بچیوں اور بچوں کی کلاس ہوئی۔

…27؍ اکتوبر بروز ہفتہ:آج صبح اور شام متعدّد فیملیوں نے حضورِ انور سے شرفِ ملاقات حاصل کیا۔ دوپہر کو حضورِ انور نے مسجد ’بیت السّمیع‘کے احاطہ میں ایک پودا لگایا۔ بعد نمازِ مغرب و عشاء حضورِانور نے لجنہ اماء اللہ کے حصہ کا دورہ فرمایا۔

…28؍ اکتوبر بروز اتوار: حضورِ انو ایّدہ اللہ دوپہر گیارہ بجے کے قریب مسجد ’بیت السمیع‘ ہیوسٹن سے واشنگٹن کے لئے روانہ ہوئے اور ہوائی سفر طَے کر کے شام پانچ بجے کے بعد مسجد ’بیت الرحمٰن‘ واشنگٹن رونق افروز ہوئے۔

(تفصیلی رپورٹ انشاء اللہ آئندہ شماروں میں)

اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button