مصروفیات حضور انور

حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ کی مصروفیات مورخہ 16؍تا 22؍نومبر 2018ء

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے روز مرہ معمولات میں سو سے زائد ممالک سے موصول ہونے والے ہزاروں دعائیہ خطوط کا مطالعہ اور ان کے جوابات کے لئے ضروری ارشادات اور ہدایات مرحمت فرمانا، سینکڑوں دفتری خطوط اور ان پر ہدایات و فیصلہ جات جاری فرمانا، معزّز مہمانوں اور احبابِ جماعت سے انفرادی اور فیملی ملاقاتیں اور دیگر امور شامل ہیں۔اس ہفتہ مورخہ 16؍تا 22؍نومبر 2018ءکے دوران معمولات کے علاوہ حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ کی دیگر مصروفیات کی ایک جھلک ہدیۂ قارئین ہے: 

٭…16؍ نومبربروز جمعۃ المبارک :(مسجد بیت الفتوح) حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔ حضورِ انور نے اپنے حالیہ دورۂ امریکہ و گوئٹےمالا کے دوران نازل ہونے والے افضال و برکات کا تذکرہ فرمایا نیز بورکینا فاسو سے تعلق رکھنے والے محترم ساوادوگو اسماعیل صاحب مرحوم کا نمازِ جنازہ غائب پڑھایا۔

٭…17؍ نومبربروز ہفتہ:حضورِ انور نے مسجد فضل لندن میں نمازِ عصر کے بعد ایک نکاح کی تقریب کو برکت بخشی۔ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن) نے نکاح پڑھایا جبکہ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ نے نکاح کے اختتام پر دعا کروائی۔

٭…18؍ نومبربروز اتوار:حضورِ انور نے مسجد فضل لندن میں نمازِ ظہر سے قبل مکرمہ وزیر بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم روڈا خان صاحب مرحوم (کوٹلی آزاد کشمیر۔ حال سٹیونیج)کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ نیز 6 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

٭… حضورِ انور آج شام کو 28فیملی ملاقاتوںکے بعد مکرم نعمان احمد ہادی صاحب (مبلغ سلسلہ) کی تقریبِ ولیمہ میں  شرکت کے لئے مسجد ’بیت الفتوح‘ تشریف لے گئے۔ حضورِ انور نے نمازِ عشاء مسجد بیت الفتوح  میں پڑھائی۔ بعد ازاں دعوتِ ولیمہ میں شرکت فرمائی۔

٭…19؍ نومبربروز سوموار: حضورِ انور نے مسجد فضل لندن میں نمازِ ظہر سے قبل مکرمہ امۃ القیوم مرزا صاحبہ اہلیہ مکرم مرزا عبدالشکور صاحب (ہنسلو) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان کو شرف ملاقات عطا فرمایا۔ نیز اس کے ساتھ حضور انور نے 5 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

٭…22؍ نومبربروز جمعرات:حضورِ انور نے مسجد فضل میں نمازِ ظہر سے قبل مکرم رانا عطاء اللہ صاحب پٹواری (آف خوشاب۔ حال پٹنی یو کے) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ نیز 4مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

ملاقات حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے پانچ روز دفتری جبکہ چھ روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ متعدد افسرانِ صیغہ جات و دیگر احباب نے حضورِ انور سے اپنی دفتری ملاقاتوں میں  ہدایات او ررہنمائی حاصل کی۔

اس ہفتہ کے دوران 111؍ فیملیز اور 49؍ احباب نے انفرادی طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات کی سعادت پائی۔اپنے آقا سے ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق 14؍ ممالک سے تھا جن میں آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، بیلجئم، فن لینڈ، بلغاریا، ڈنمارک، سویڈن، نائجیریا، بنگلہ دیش، پاکستان اور یوکے شامل ہیں۔

اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button