یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ سلووینیا کی سلووینین بُک فیئر2018ء میں کامیاب شرکت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سلووینیا کو مورخہ20؍تا 25؍نومبر 2018ء34ویںسلووینین بُک فیئر میں اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشن کے نام سے جماعتی لٹریچر پر مشتمل سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ اس بُک فیئر کا انعقاد ہر سال ہوتا ہے۔ امسالLjubljana شہر کے Congress Centre میں تقریبًا 100پبلشرز نے حصہ لیا۔ زائرین کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

2015ء سے جماعت احمدیہ سلووینیا کو اِس بُک فیئر میں شرکت کرنے کی توفیق مل رہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ اسلامی تعلیمات کے حوالہ سے اُن کے خیالات مثبت رنگ میں تبدیل ہوئے ہیں اور وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اسلام ایک پُر امن مذہب ہے۔ جماعت احمدیہ سلووینیا کے زیر انتظام حال ہی میں سلووینین زبان میں اسلام احمدیت کے حوالہ سے مختلف کتب اور فلائرز تیار کئے گئے جو اس بُک فیئرکی زینت بنے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ بُک فیئر نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ قارئین سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ سلووینیا کو روز افزوں ترقیات سے نوازے ۔ آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button