مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات مورخہ 04 تا 10جنوری 2019ء

مورخہ04 تا 10جنوری 2019ءکے دوران حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی گوناگوں مصروفیات کے علاوہ دیگر امورکی ایک جھلک ہدیۂ قارئین ہے:

*…04؍ جنوری بروز جمعۃ المبارک :(مسجد بیت الفتوح) حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں نیز یو ٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں وقفِ جدید کے باسٹھویں سال کا اعلان فرمایا اور سالِ گزشتہ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے پیش کی جانے والی بے مثال مالی قربانیوں کا تذکرہ فرمایا۔
دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے احباب کے استفادہ کے لئے امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح  الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات جمعہ و خطابات کا باقاعدگی کے ساتھ اردو کے علاوہ سات زبانوں میں رواں ترجمہ ایم ٹی اے پر براہِ راست نشر کیا جاتا ہے۔ ان زبانوں میں عربی، انگریزی، بنگلہ، جرمن، فرنچ، سواحیلی اور انڈونیشین شامل ہیں۔ جبکہ ایم ٹی اے افریقہ پر الگ سے انگریزی کے افریقی لہجہ (accent) میں بھی ترجمہ نشر کیا جاتا ہے۔

*…05؍ جنوری بروز ہفتہ: آج مسجد فضل لندن میں ہمبرگ، جرمنی کی ریجنل عاملہ اور صدران حلقہ جات لجنہ اماء اللہ کے ایک وفد نے حضورِ انور سے شرفِ ملاقات حاصل کیا۔

٭نمازِ ظہر و عصر سے قبل حضورِ انور نے مسجد فضل لندن میں مکرم پروفیسر عبد الشکور اسلم صاحب (ٹوٹنگ، لندن) ابن حضرت خدا بخش مومن جی صاحب ؓ(صحابی حضرت مسیح موعودؑ) کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ نیز ایک مرحوم کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

*…06؍ جنوری بروز اتوار: نمازِ ظہر و عصر کے بعد حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن میں درج ذیل2 نکاحوں کا اعلان فرمایا اور نکاحوں کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی۔ بعد ازاں تمام فریقین کو شرف مصافحہ بخشا اور مبارکباد دی۔

1۔ عزیزہ طیّبہ خالد (واقفہ نو) بنت مکرم ظفر احمد خالد صاحب (سربٹن) ہمراہ مکرم فرحان احمد (واقفِ نو) ابن مکرم الطاف احمد صاحب (مچّم)۔ 2۔ عزیزہ غانیہ چوہدری بنت مکرم عصمت اللہ چوہدری صاحب (سربٹن۔ یوکے) ہمراہ مکرم دانیال رحمان صاحب ابن مکرم محمد جلیل الرحمان جمیل صاحب۔

٭…نمازِ مغرب سے قبل لجنہ اماء اللہ یوکے کی نیشنل عاملہ کی حضور انور سے ملاقات ہوئی جس میں حضورِ انور نے انہیں ہدایات و رہنمائی سے نوازا۔

٭…08؍ جنوری بروز منگل:حضورِ انورایدہ اللہ نے آج اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ہونے والی نئی تعمیرات کا معائنہ فرمانے اور ہدایات عطا فرمانے کی غرض سے سفر اختیار فرمایا۔ حضورِ انور نے اسلام آباد میں نمازِ ظہر و عصر پڑھائیں جس کے بعد لندن واپسی ہوئی۔

ملاقات حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے تین روز دفتری جبکہ چھ روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ متعدد افسرانِ صیغہ جات، ذیلی تنظیموں کے صدور، بعض ممالک کی ذیلی تنظیموں کے ممبران عاملہ اور دیگر احباب نے حضورِ انور سے اپنی دفتری ملاقاتوں میں ہدایات اور رہنمائی حاصل کی۔

اس ہفتہ کے دوران122 ؍فیملیز اور50؍ احباب نے انفرادی طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات کی سعادت پائی۔اپنے آقا سے ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق 13؍ ممالک سے تھا جن میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، ناروے، ڈنمارک، فرانس، بئلجئم، سویڈن، ہالینڈ، جاپان، پاکستان اور یوکے شامل ہیں۔

اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button