ایشیا (رپورٹس)

جلسہ سالانہ ملائیشیا 2018ء کا کامیاب انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ملائیشیا کو اپنا جلسہ سالانہ21،22اور 23 دسمبر 2018ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

اس جلسہ میں ملائیشیا کے مقامی احمدیوں کے علاوہ پاکستان سے آنے والے پناہ گزین احمدیوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

جلسہ سالانہ ملائیشیا 2018ء کا ایک منظر

مزید برآں 15؍ خصوصی مہمان بھی اس جلسہ میں شامل ہوئے جن میں میڈیا کے نمائندگان، معروف این جی اوز کے سربراہان اور مسیحی برادری کے مذہبی لیڈرز شامل ہیں۔ یہ تمام مہمان جلسہ سالانہ کے پر امن او ر پر کشش ماحول سے متأثر نظر آتے تھے۔

اس جلسہ سالانہ کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کتاب ’’World Crisis and the Pathway to Peace‘‘ کی رونمائی ہوئی۔ یہ کتاب مہمانان خصوصی کو تحفۃً پیش کی گئی اور حاضرین جلسہ کو اسے خریدنے اور اس سے استفادہ کرنے کی تلقین کی گئی ۔

جلسہ سالانہ ملائیشیا 2018ء کا ایک منظر

بہت سے شاملین نے اس بات کا ذکر کیا کہ انتظامات نہایت عمدہ تھے اور ڈیوٹی دینے والے لوگوں نے اپنے فرائض بطریق احسن ادا کئے۔ اس جلسہ سالانہ کی کُل حاضری 5084رہی۔

اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ ملائیشیا کو روز افزوں ترقیات سے نوازے اور برکات سے فیضیاب فرمائے۔ آمین۔

٭٭٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button