یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ البانیا کے گیارھویں جلسہ سالانہ کا بابرکت انعقاد

(امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بںصرہ العزیز)

البانیا جنوب مشرقی یورپ کا ایک ملک ہے جس کی آبادی تین ملین سے کچھ کم ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جنوب مشرقی یورپ میں جماعت احمدیہ کی سب سے بڑی مسجد ، ’’مسجد بیت الاوّل‘‘ اس ملک میں ہے۔ مسجد کے ارد گرد کافی رقبہ بھی جماعت کی ملکیت ہے، جس میں ایک تین منزلہ مشن ہاؤس بھی موجود ہے۔

مورخہ 21 اکتوبر 2018 ءبروز اتوار مسجد اور اس کے صحن میں جماعت احمدیہ البانیا کے 11 ویں جلسہ سالانہ کا انعقاد ہوا۔

شاملین میں البانیا کے مختلف شہروں سے مہمانانِ کرام کے علاوہ ہمسایہ ملک کوسووو (Kosovo) سے مکرم جناح الدین سیف صاحب مبلغ و صدر جماعت مع وفد، مکرم مفیظ الرحمان صاحب مبلغ و صدر جماعت احمدیہ بوسنیا مع وفداور مکرم وسیم احمدسروعہ صاحب مبلغ و صدر جماعت احمدیہ مقدونیا مع وفد دو بسوں پر تشریف لائے اور جلسہ میں شریک ہوئے۔ مونٹےنیگرو سے بھی وفد آیا تھا۔اس کے علاوہ جلسہ میں جرمنی اور یوکے کی بھی نمائندگی تھی۔

جلسہ سالانہ البانیا 2018ء کے موقع پر ممبر آف پارلیمنٹ مکرم Besnik Bare صاحب تقریر کرتے ہوئے

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جو مکرم فیروز عالم صاحب انچارج سینٹرل بنگلہ ڈیسک یوکےنے کی۔ تلاوت کی جانے والی آیات کا البانین ترجمہ پیش کئے جانے کے بعد مکرم Artan Mavraj صاحب آف کوسووو نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا فارسی منظوم کلام ’’خاتمہ مشتمل برمرثیہ تفرقہ حالت اسلام‘‘ کا البانین ترجمہ پیش کیا۔ جلسہ کے دوران درج ذیل موضوعات پرالبانین زبان میں 5 تقاریر پیش کی گئیں۔

1۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت۔ از مکرم Ilirian Ibrahimi صاحب، کوسووو۔
2۔جوئے کے متعلق مذاہب عالم کی تعلیمات اور جدید تحقیقات۔ از مکرم Sali Beja صاحب، البانیا۔
3۔زندہ خدا پر ایمان۔ از خاکسار صمد احمدغوری۔
4۔جہاد بالقرآن۔ از مکرم Bujar Ramaj صاحب نائب صدر جماعت البانیا۔
5۔حلال کمائی کے ذرائع۔ از مکرم Valdon Mustafa صاحب، کوسووو۔

ان تقاریر کے علاوہ پروجیکٹر کے ذریعہ البانین زبان میں dubbedدرج ذیل Videosبھی دکھائی گئیں:

1.Ahmadiyyat Reaching the Corners of the Earth (MTA Documentary(
2.Leaving a Legacy for Future Generations (Address Hazrat Khalifatul Masih 5 ( may Allah be his Helper) on the occasion of National Peace Symposium UK 2018

3 .Documentary on Hadith about Re-establishment of Khilafat on the Precepts of Prophethood (MTA Documentary(


4. FAQs Regarding Ahmadiyya Muslim Jama’at

اسی طرح مکرم فیروز عالم صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی صداقت سے خداتعالیٰ کی ہستی کے ثبوت پر تقریر کی۔

امسال جلسہ کے دوران حکمران پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ مکرم Besnik Bare صاحب اور’ ترانا‘ شہر میونسپلٹی کی ڈیویژن 7 کی منتظمہ مکرمہGjinovefa Kadriu صاحبہ بھی اس جلسہ میں شامل ہوئیں۔ اسی طرح پہلی بار ’ترانا‘ شہر کے میئر مکرم Erion Veliaj صاحب نے اپنا پیغام ارسال کیا جو مکرمہKadriuصاحبہ نے پڑھ کر سنایا۔

جلسہ سے تین روز قبل ہیومینٹی فرسٹ جرمنی اور ’ترانا‘ شہر کی انتظامیہ کے تعاون سے فوڈ پیکٹس کی تقسیم کا پروگرام کیا گیا۔ اس موقع پر بھی حکومت کے مذکورہ بالا دونوں نمائندے تشریف لائےتھے۔اسی طرح ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی نمائندگی میں مکرم زبیر خلیل خان صاحب بھی تشریف لائے تھے۔ چنانچہ125 غریب فیملیز میں 5.8 ٹن خورونوش کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے۔

جلسہ سالانہ کے دوران ممبر آف پارلیمنٹ نے جماعت احمدیہ البانیااورہیومینٹی فرسٹ جرمنی کا بےحد شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسہ کے متعلق اپنے تأثرات کا اظہار کیا۔’ ترانا‘ کی میئرنے اپنے پیغام میں رفاہی پراجیکٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا موٹو محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں، سب کے لئے ایک inspirationہے۔ مکرم زبیر خلیل خان صاحب نےہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی جانب سے معزز مہمانوں اور جماعت احمدیہ البانیا کا شکریہ ادا کیا ۔ بعدہ تحائف کے تبادلے بھی ہوئے۔

آخر پر خاکسار نے حاضرین جلسہ کی شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد مکرم مولانا وسیم احمدسروعہ صاحب مبلغ و صدر جماعت مقدونیا نے اختتامی تقریر کی اور دعا کروائی۔

جلسہ کی حاضری 192مرد اور 140 خواتین ، کل ملا کر 332 رہی۔

جلسہ کا تمام پروگرام Facebookپرلائیونشر کیا گیا۔ جلسہ سالانہ کے تمام انتظامات میں جماعت احمدیہ البانیا کےاحباب و خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اللہ تعالیٰ اس جلسہ کے نہایت مثبت نتائج مترتب فرماتے ہوئےجماعت احمدیہ البانیا کو ترقیات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ: صمد احمد غوری، مبلغ و صدر جماعت احمدیہ البانیا )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button