خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 24 ؍ جنوری 2017ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مؤرخہ 24 جنوری 2017ء بروز منگل مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح ڈاکٹر عاصفہ حمید صاحبہ کا ہے جو ڈاکٹر حمید اللہ صاحب شہید کی بیٹی ہیں۔ ان کے والد کراچی میں ڈینٹسٹ تھے۔ ان کو پہلے اغواء کیا پھر ظالمانہ طور پر شہید کیا گیا۔ ان کا نکاح ڈاکٹر شاہنواز حلیم صاحب ابن ڈاکٹر عبدالحلیم صاحب ساؤتھ ہیمپٹن کے ساتھ چھبیس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ ڈاکٹر عاصفہ حمید کے وکیل فاروق آفتاب صاحب ہیں۔

حضور انور نے فرمایا: اگلا نکاح امۃ المنان صاحبہ کا ہے جو اصغر قمر صاحب کی بیٹی ہیں اور ہمارے شہید مربی محمود احمد شاد صاحب کی بیوہ ہیں جو 2010ء میں ماڈل ٹاؤن میں شہید ہوئے تھے۔ ان کا نکاح اطہر رشید صاحب کے ساتھ آٹھ لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے، جو رشید احمد صاحب اسلام آباد کے بیٹے ہیں۔ دونوں طرف سے وکالت ہے۔ دولہا کے وکیل طاہر محمود مبشر صاحب استاد جامعہ احمدیہ یوکے ہیں۔ اور اسی طرح دولہن کے وکیل برکت اللہ صاحب ہیں۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دونوں نکاحوں کے فریقین کے مابین ایجاب و قبول کروانے کے بعددعا کروائی اور نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ بخشا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button