آسٹریلیا (رپورٹس)

فجی میں جلسہ ہائے سیرت النبیﷺ

٭…اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فجی کو ماہ نومبر 2018ء میں دو جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ پہلا جلسہ 16؍نومبر 2018ء کو احمدیہ مسلم کالج ولودہ کی طرف سے منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ میں مکرم محمود احمد صاحب امیر جماعت فجی نے طلباء کو آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت میں سے بعض واقعات بیان کئے اور بتایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے صبرو تحمل کا اعلیٰ نمونہ پیش کیااور ہر مصیبت کا مقابلہ کیا۔ امیر صاحب نے بتایا کہ آنحضرتﷺ نے تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے بہت زور دیا ہے اور تعلیم حاصل کرنا ہر ایک پر فرض ہے ۔

٭…دوسرا جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم 17؍نومبر 2018ء کو بمقام ولودہ ونوالیو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ولودہ جماعت نے مسجد کے ساتھ ایک خوبصورت برآمدہ تعمیر کیا ہےجس کا افتتاح مکرم امیر صاحب نے اس موقع پر کیا اور دعا کرائی۔جلسہ کی کارروائی میں درج ذیل عناوین پر تقاریر ہوئیں:

1۔ حضرت محمد ﷺ کے دعویٰ نبوت سے پہلے کی زندگی۔
2۔حضرت محمد ﷺ امن کا شہزادہ۔
3۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی مثالی عائلی زندگی۔
4۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا آنحضرت ﷺ سے عشق۔

اس جلسہ میں دو نظمیں ترنّم کے ساتھ پڑھی گئیں۔

اختتامی تقریر میں مکرم امیر صاحب نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے اور ہم تب ہی اس رحمت کے حقیقی وارث بن سکتے ہیں جب ہم اپنی زندگیاں اسوۂ انسان کامل کے مطابق گزارنا شروع کر دیں ۔تقریر کے بعد آپ نے دعا کرائی ۔اس پروگرام کی کُل حاضری 120 رہی۔فالحمدللہ۔

(رپورٹ:سیف اللہ مجید مبلغ سلسلہ لمباسافجی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button