مصروفیات حضور انور

حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ کی مصروفیات مورخہ 11 تا 17 فروری 2019ء

مورخہ 11تا17 فروری 2019ءکے دوران حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی گوناگوں مصروفیات کے علاوہ دیگر امورکی ایک جھلک ہدیۂ قارئین ہے:

*…11؍فروری بروز سوموار: آج شام کو فیملی ملاقاتوں کے بعد حضور انور مکرم بدر احمد ناصر صاحب ابن مکرم انور علی ناصر صاحب اور عزیزہ سارہ سیّد بنت مکرم عبد السلام سیّد صاحب کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لئے مسجد ’بیت الفتوح‘ تشریف لے گئے۔ حضور انور نے نمازِ عشاء مسجد بیت الفتوح میں پڑھائی اور پھر دعوتِ ولیمہ کو رونق بخشی۔

*…14؍فروری بروزجمعرات:حضور انور نے نمازِ ظہر سے قبل مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کر مکرمہ ردا سعود صاحبہ بنت مکرم سعود بشیر صاحب ، Putneyیوکے کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ نیز 3مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

*…15؍فروری بروزجمعۃ المبارک:حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد بیت الفتوح مورڈن میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں نیز یو ٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اطاعت اور اخلاص و وفا کے پیکر چند بدری صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سیرتِ مبارکہ کا دلنشین تذکرہ فرمایا۔(اس خطبہ جمعہ کا خلاصہ اسی شمارہ میں ملاحظہ کیجیے )

دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے احباب کے استفادہ کے لئے امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات جمعہ و خطابات کا باقاعدگی کے ساتھ اردو کے علاوہ سات زبانوں میں رواں ترجمہ ایم ٹی اے پر براہِ راست نشر کیا جاتا ہے۔ ان زبانوں میں عربی، انگریزی، بنگلہ، جرمن، فرنچ، سواحیلی اور انڈونیشین شامل ہیں۔ جبکہ ایم ٹی اے افریقہ پر الگ سے انگریزی کے افریقی لہجہ (accent) میں بھی ترجمہ نشر کیا جاتا ہے۔

٭… آج جماعت احمدیہ یوکے (AMA UK)کی سیکیورٹی ٹیم نے اپنے پیارے امام کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے کا اعزاز پایا۔

٭… حضور انور نے نماز مغرب کے بعد اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ انیسہ عابد بنت مکرم عبد الواسع عابد صاحب (مربی سلسلہ نائیجیریا)کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم حفیظ احمد صاحب (مربی سلسلہ) کے ساتھ طے پائی ہے۔

٭…16؍فروری بروز ہفتہ :آج صبح دفتری ملاقاتوں کے بعد مکرم محمد اصغر صاحب (ممبر آف پارلیمنٹ ۔ویلز ) نے حضور انور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

٭…آج 11بجکر 45 منٹ پر محمود ہال میں جماعت احمدیہ یوکےکی ریجنل و لوکل صدرات نے حضور انورسے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔

٭…حضور انور نے مسجد فضل لندن میں نمازِ عصر پڑھانے کے بعد درج ذیل 4 نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان نکاحوں کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی۔ نیز تمام فریقین کو شرف مصافحہ بخشا اور مبارکباد دی۔

1۔عزیزہ طاہرہ پروین بنت مکرم نصیر احمد صاحب (مظفر گڑھ)ہمراہ مکرم طاہر رشید صاحب(مربی سلسلہ، نظارت تعلیم القرآن ربوہ)ابن مکرم عبد الرشید صاحب (مظفر گڑھ)۔ 2۔ عزیزہ آنسہ حبیب بنت مکرم حبیب احمد صاحب (مریدکے۔ضلع شیخوپورہ) ہمراہ مکرم ملک حماد احمد صاحب (مربی سلسلہ، وکالت تصنیف شعبہ فارسی ربوہ)ابن مکرم ملک محبوب احمد صاحب (ربوہ)۔ 3۔ عزیزہ مریم صدیقہ (واقفہ نو)بنت مکرم منور احمد ناصر صاحب (قادیان) ہمراہ ڈاکٹر عطاء الحفیظ عمران صاحب(واقف ِ نَو)ابن مکرم ملک دلاور خان صاحب (قادیان)۔4۔ عزیزہ رمشہ محمود بنت مکرم خالد محمود احمد صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم وقاص احمد صاحب (واقف نو) ابن مکرم مبارک احمد جاوید صاحب (مورڈن۔یوکے)۔

*…17؍فروری بروز اتوار :آج نماز عصر کے بعد مجلس انصار اللہ ناروے کی نیشنل عاملہ اور زعماء نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔

٭…آج شام فیملی ملاقاتوں کے بعد حضور انور مکرم حفیظ احمد صاحب (مربی سلسلہ)اور عزیزہ انیسہ عابد بنت مکرم عبد الواسع عابد صاحب (مربی سلسلہ نائیجیریا) کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لئے مسجد ’بیت الفتوح ‘ تشریف لے گئے۔ حضور انور نے نمازِ عشاء مسجد بیت الفتوح میں پڑھائی۔ اور پھر دعوتِ ولیمہ کو رونق بخشی۔

ملاقات حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے پانچ روز دفتری جبکہ چھ روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ متعدد افسرانِ صیغہ جات، بعض ممالک کی ذیلی تنظیموں کے صدور اور نیشنل عاملہ کے ممبران، جماعت کے بعض مرکزی رسائل و جرائد کے مدیران، بعض ممالک کے صدور دارالقضاء، ،ممبران پارلیمنٹ اور دیگر احباب نے حضورِ انور سے اپنی دفتری ملاقاتوں میں ہدایات اور رہنمائی حاصل کی۔

اس عرصہ کے دوران97؍فیملیز اور85؍ احباب نے انفرادی طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات کی سعادت پائی۔اپنے آقا سے ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق 12؍ ممالک سے تھا جن میںکینیڈا، امریکہ، جرمنی، تنزانیہ، فن لینڈ، نائیجیریا، پاکستان، شارجہ، ناروے، ماریشس، چیک رپبلک اور یوکے شامل ہیں۔

اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button