خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ مؤرخہ 19 فروری 2017ء

(امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بںصرہ العزیز)

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مؤرخہ 19فروری 2017ءبروز اتوار مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند ایک نکاحوں کے اعلان کروں گا۔پہلا نکاح عزیزہ کائنات رانا بنت مکرم اعجاز احمد رانا صاحب جرمنی کا ہے جو عزیزم شیخ عبد الحنان کے ساتھ تین ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے، جو جامعہ احمدیہ جرمنی سے اس سال مربی بن کر فارغ ہوئے ہیں اور شیخ عبدالرؤوف صاحب کے بیٹے ہیں۔
اگلا نکاح عزیزہ عروسہ احمد کا ہے جو مکرم محمدپرویز احمد صاحب مرحوم کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح عزیزم دانیال ودود (وقف نو) کے ساتھ دس ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔ جوغلام مصطفیٰ ودود صاحب کے بیٹے ہیں ۔دلہن کے وکیل ان کے سوتیلے والد مکرم مبارک احمد جاوید صاحب ہیں۔

اگلا نکاح عزیزہ سارہ عبد الستاراحمد بنت مکرم عبد الستار احمد صاحب عراق کا ہے، آج کل یہ ترکی میں ہیں۔یہ نکاح عزیزم راشد احمد باجوہ (واقف نو)ابن مکرم ناصر احمد باجوہ صاحب جرمنی کے ساتھ تین ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے۔ دلہن کے وکیل محمد ابراہیم اخلف صاحب ہیں۔

تینوں نکاح کےفریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی اور نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ عطاء فرمایا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button