پریس ریلیز (Press Release)

سانحۂ نیوزی لینڈ کی مذمّت

امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی جانب سے سانحۂ نیوزی لینڈ کی مذمّت

(پریس اینڈ میڈیا آفس۔ لندن) 15؍ مارچ 2019ء۔امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آج ہونے والےدہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمّت کی ہے۔

حضورِ انور نے فرمایا کہ‘میں جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر کی طرف سے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعہ کے متاثرین سے دلی دکھ ،افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

ایسے انسانیت سوز اور بہیمانہ واقعہ کی جتنی بھی مذمّت کی جائے کم ہے۔ نماز جمعہ کے لیے اکٹھے ہونے والے معصوم مسلمانوں کا اس بے دردی کے ساتھ قتل عام ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ تمام لوگوں کو چاہے وہ کسی بھی دین کے ماننے والے ہوں آزادی کے ساتھ پر امن طریق پر عبادت کرنے کا حق حاصل ہے۔
ترقی یافتہ ممالک کو اس المناک سانحہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے باہمی تعاون کے ساتھ ایسا لائحہ عمل تجویز کرنا چاہیے جس سے نسلی، علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر پھیلنے والی نفرت اور شدّت پسندی پر آہنی ہاتھوں سے لیکن پُر حکمت انداز میں قابو پایا جا سکے۔

ہماری دلی دعائیں اس واقعہ کے متأثرین کے ساتھ ہیں۔اللہ کرے کہ اس واقعہ کے ذمہ دار افراد انصاف کے تقاضوں کے تحت جلد از جلد کیفرِ کردار کو پہنچیں۔ ’

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button