مصروفیات حضور انور

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ کی مصروفیات مورخہ 12؍ تا 18؍ اپریل

مورخہ12؍تا18 ؍ اپریل 2019ءکے دوران حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی گوناگوں مصروفیات کے علاوہ دیگر امورکی ایک جھلک ہدیۂ قارئین ہے:

٭… 12؍ اپریل بروزجمعۃ المبارک :حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد بیت الفتوح مورڈن میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں نیز یو ٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھاگیا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پيکر چند بدري اصحابِ رسولﷺ کي سيرتِ مبارکہ کا تذکرہ فرمایا اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الہام ‘وَسِّعْ مَکَانَکَ’کے حوالہ سے جماعت احمدیہ کے نئے مرکز (اسلام آباد، ٹلفورڈ سرے)کی تعمیر کا تذکرہ فرمایا۔ نیز فرمایا کہ حضور چند روز میں وہاں منتقل ہو جائیں گے۔

دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے احباب کے استفادہ کے لیے امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات جمعہ و خطابات کا باقاعدگی کے ساتھ اردو کے علاوہ سات زبانوں میں رواں ترجمہ ایم ٹی اے پر براہِ راست نشر کیا جاتا ہے۔ ان زبانوں میں عربی، انگریزی، بنگلہ، جرمن، فرنچ، سواحیلی اور انڈونیشین شامل ہیں۔ جبکہ ایم ٹی اے افریقہ پر الگ سے انگریزی کے افریقی لہجہ (accent) میں بھی ترجمہ نشر کیا جاتا ہے۔

٭…13؍ اپریل بروز ہفتہ :آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے علاوہ جماعت احمدیہ امریکہ کے کارکنان شعبہ تعلیم القرآن و وقف عارضی کے کارکنان و رضاکاران پر مشتمل ایک وفد (مرد و خواتین)کی حضور انور سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد وفد کی حضور انور کی بابرکت معیت میں تصاویر ہوئیں۔

نیشنل شعبہ تعلیم القرآن و وقفِ عارضی یو ایس اے کے رضاکاران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت معیت میں

٭…حضور انور نے مسجد فضل لندن میں نمازِ عصر پڑھانے کے بعد درج ذیل7 نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان نکاحوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ نیز فریقین کو شرف مصافحہ بخشا اور مبارکباد دی۔
٭…عزیزہ نوشابہ مبارک بنت مکرم مبارک احمد صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم جلیس احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ شعبہ AARC)ابن مکرم ظہیر احمد رشید صاحب (کارکن ایم ٹی اے)

٭…عزیزہ تحمیدہ مبارک (واقفۂ نو) بنت مکرم مبارک احمد صاحب(جرمنی) ہمراہ مکرم انصر احمد صاحب (متعلم درجہ شاہد۔ جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم مظفر احمد ظفر صاحب (جرمنی)۔
٭…عزیزہ نتاشہ مناہل رضوان (واقفۂ نو)بنت مکرم انور احمد رضوان صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم وقاص احمد خورشید صاحب (متعلم درجہ شاہد۔ جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم زاہد احمد خورشید صاحب۔
٭…عزیزہ کاشفہ احمد بنت مکرم داؤد احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم حافظ فلاح الدین صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم خلیل الدین صاحب (جرمنی)۔
٭…عزیزہ سائرہ ثمن دین بنت مکرم نصیر احمد دین صاحب (ریجنل امیر۔ لندن اے) ہمراہ مکرم فائز احمد چغتائی صاحب ابن مکرم اعجاز احمد چغتائی صاحب (برمنگھم)
٭…عزیزہ وجیہہ مظفرچوہدری بنت مکرم مظفر احمد چوہدری صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم عماد فاروق صاحب (نیو کاسل۔ یوکے) ابن مکرم فاروق احمد کاہلوں صاحب۔
٭…عزیزہ ماھدہ رحمان (وافقۂ نو)بنت مکرم کلیم برکات الرحمان صاحب (سٹن) ہمراہ مکرم راجہ جنید لطیف صاحب ابن مکرم راجہ عبد اللطیف صاحب (مانچسٹر)

٭…14؍ اپریل بروز اتوار: آج دفتری ملاقاتوں کے دوران یونائیٹڈ نیشنز کے ایک خصوصی نمائندہ (Special Rapporteur)مکرم احمد شہید صاحب کی حضور انور سے ملاقات ہوئی۔ موصوف کی ملاقات کا دورانیہ دس سے پندرہ منٹ کا تھا جس میں انہوں نے رسمی تعارف وغیرہ کے بعد حضورِ انور سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جماعت احمدیہ کی مخالفت کے بارہ میں حضورِ انور سے کچھ سوالات پوچھے اور یو این او میں اپنے کاموں کے بارہ میں تعارف پیش کیا۔

موصوف نے حضورِ انور سے یہ بھی ذکر کیا کہ کسی نے اُنہیں حضورِ انور کے اوقاتِ کار اور مصروفیات کی کسی قدر تفصیل بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ حضور کس طرح محدود وقت میں اس قدر کاموں کو سمو لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ متعدد مذہبی لیڈرز سے ملتے رہتے ہیں۔ یہ بات بہت متأثر کن ہے کہ حضور باوجودیکہ کروڑوں لوگوں کے امام ہیں لیکن پھر بھی انتہائی سادہ اور عاجزانہ اندازِ زندگی اپناتے ہیں۔

٭…اسی طرح آج جرمنی کے شعبہ تبلیغ سے منسلک سو کے قریب ممبران پر مشتمل ایک وفد کی بھی حضور انور سے ملاقات تھی۔ ملاقات کے بعد حضور پُر نور کی معیت میں اجتماعی فوٹوز ہوئیں۔

٭…آج شام کو فیملی ملاقاتوں کے بعد حضور انور مکرم جلیس احمد صاحب (مربی سلسلہ ۔ AARC)اور عزیزہ نوشابہ مبارک (بنت مکرم مبارک احمد صاحب۔ ربوہ) کی تقریب دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے کے لئے مسجد ‘بیت الفتوح’ تشریف لے گئے۔ حضور انور نے نمازِ مغرب مسجد ‘بیت الفتوح’ میں پڑھائی جس کے بعد ولیمہ کی تقریب کو رونق بخشی۔

٭…15؍ اپریل بروز سوموار: آج امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جماعتِ احمدیہ کے نئے مرکز اسلام آباد، ٹلفورڈ میں منتقل ہو گئے۔حضورِ انور مسجد فضل لندن میں نمازِ عصر پڑھا کر چھے بجے کے کچھ بعد دو ہزار سے زائد احمدی احباب و خواتین اور بچوں کی موجودگی میں دعا کروا کرروانہ ہوئے اور شام سات بجے سے کچھ پہلے ‘اسلام آباد’رونق افروز ہوئے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں احمدیوں دعاؤں کا ورد کرتے ہوئے اپنے امام کو‘قصرِ خلافت’ میں خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے۔ بعد ازاں حضورِ انور نے ‘مسجد مبارک’ میں پہلی نمازِ مغرب پڑھائی۔

٭…17؍ اپریل بروز بدھ: حضور انور نے نماز عصر کے بعد اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ ہانیہ سندھو (واقفہ نو) بنت مکرم رفاقت احمد سندھو صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم حافظ محمد شفیع صاحب ابن مکرم بشارت احمد ناصر (مرحوم) کے ساتھ طے پائی ہے۔

ملاقات حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

اس ہفتہ کے دوران حضورِ انور نے تین روز دفتری جبکہ دو روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ متعدد افسرانِ صیغہ جات، مرکزی رسائل کے مدیران، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے معزّزین اور دیگر احباب نے حضورِ انور سے اپنی دفتری ملاقاتوں میں ہدایات اور رہنمائی حاصل کی۔

دو دن کے دوران ہونے والی ذاتی ملااقاتوں میں 38؍ فیملیز اور23؍ احباب نے انفرادی طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات حاصل کیا۔اپنے آقا سے ملاقات کے لیے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق10؍ ممالک سے تھا جن میں امریکہ، کینیڈا، گیانا، آسٹریلیا، قزاقستان، جرمنی، بیلجیم، سپین، کینیا اور یوکے شامل ہیں۔

اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button