یورپ (رپورٹس)

نیشنل شعبہ وقفِ نَو سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام وقفِ نَو سیمینار اور یومِ والدین کا کامیاب انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے شعبہ وقفِ نَو سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام زیورخ (Zurich) میں 17مارچ 2019کو تربیتی و معلوماتی سیمینار اور یوم والدین منعقد ہوا جس میں پورے سوئٹزرلینڈ سے واقفین نو بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی ۔ تیاری کے لئے کئی واقفین نو نے بالخصوص وقار عمل میں حصہ لیا ۔ ہال کو مناسب سجایا گیا اور تحریک وقف نو کی اہمیت کے متعلق اردو اور جرمن زبان میں banners لگائے گئے۔ اس موقع پر واقفین نو کا نصاب اور تعلیم و تربیت کےمتعلق بعض کتب بھی دستیاب تھیں۔ IAAAEکی بھی ایک نمائش لگائی گئی۔ اس پروگرام کے لئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سےمکرم لقمان احمد کشور صاحب انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ لندن بطور مرکزی نمائندہ تشریف لائے۔آپ نے 16 مارچ2019ء کی شام کو انتظامات کا معائنہ کیا ۔

اگلے روز ناشتہ کے بعد صبح دس بجے سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن کریم و نظم سے ہوا۔ مکرم امیر صاحب سوئٹزرلینڈ نے حاضرین سے افتتاحی تقریر کی۔پہلیpresentationجامعہ احمدیہ کے بارہ میں تھی جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات کی روشنی میں اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی کہ سب سے زیادہ جماعت کو مبلغین کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں واقفین نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے presentations پیش کیں اور اپنے ذاتی تجارب بھی بیان کئے۔درج ذیل موضوعات پر presentation دی گئیں۔

اکاؤنٹس، قانون ، میڈیا ،کمپیوٹر، انجینئرنگ، الیکٹرک انجینئرنگ، آرکیٹیکچر۔
ان موضوعات پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بعض ارشادات ویڈیو کِلپ کی صورت میں دکھائے جاتے رہے۔

وقفہ سے پہلے 15 سال سے زائد عمر کے واقفینِ نَو کی مرکزی نمائندہ کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں جس میں ان کے ساتھ تعارف ہوا اور ان کے بعض سوالات کے جوابات دئے گئے۔

طعام اور نمازوں کے بعد اگلے سیشن کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔ نیشنل سیکرٹری وقف نو محمود الرحمٰن انور صاحب نے شعبہ وقف نو کے حوالہ سے بعض اعلانات کئے ۔ اس کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔ مرکزی نمائندہ مکرم لقمان احمد کشور صاحب انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ لندن نے تحریک وقف نو سے متعلق حاضرین کے سوالات کے جوابات دئیے۔ آخر پر آپ نے اختتامی تقریر کی جس میں وقف کی اہمیت و مقصد کو بیان کیا اور واقفینِ نو کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور اختتامی دعا کروائی۔ پروگرام کے آخر پر ایک اجتماعی گروپ فوٹو ہوئی۔ اس طرح اللہ کے فضل سے یہ کامیاب سیمینار اپنے اختتام کو پہنچا۔ شاملین کی کل تعداد 247 رہی۔ الحمد للہ۔

(رپورٹ: عبد الوہاب طیب ۔ مبلغ سلسلہ سوئٹزرلینڈ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button