خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 20؍ مئی 2019ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 20مئی 2017ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ باریہ نعیم (واقفہٴ نو) کا ہے جو نعیم احمد صاحب( امریکہ) کی بیٹی ہیں۔ اور یہ عزیزم اعزاز احمد (واقف نو)کے ساتھ بیس ہزار امریکن ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے،جو مختار احمد ملہی صاحب (جنرل سیکرٹری امریکہ)کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور اس دوران دلہے کو مخاطب کر کے فرمایا‘‘بڑے صحت مند ہو!’’ اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ رضوانہ شمس بنت مکرم ڈاکٹر محمد جلال شمس صاحب(انچارج ترکی ڈیسک لندن) کا ہے۔ یہ عزیزم ارسلان تو قیر ملک ابن ملک توقیر احمد صاحب( یو کے) کے ساتھ بارہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ نادیہ طاہر بھٹی (واقفہٴ نو) کا ہے جو مکرم عزیز احمد طاہر بھٹی صاحب کی بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم ذوالفقار احمد راجہ جو جامعہ احمدیہ(یو کے)کے طالب علم ہیں، کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ منیر احمد راجہ صاحب کے بیٹے ہیں۔

اس کے بعد حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر اگلے نکاح کا انگریزی میں اعلان کرتے ہوئے فرمایا:

Next Nikah is of Ms. Momina Jowaheer, (Waqfae Nau), daughter of Munir Ahmad Jowaheer Sahib, of London. This Nikah has been settled with Mr. Zubair Ahmed, (Waqf e Nau), son of Mr. Tahir Ahmed Sahib at a Haq Mehr of £6,000.

حضور انور نے اس نکاح کے فریقین میں انگریزی میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر اگلے نکاح کا اردو میں ہی اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔

اگلا نکاح عزیزہ شمائلہ قیوم (واقفہٴ نو)کا ہے جومکرم عبد القیوم صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم رانا طلحہ زبیر ابن مکرم رانا زبیر احمد صاحب (بیلجیئم) کے ساتھ بارہ ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے ۔


حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

اگلا نکاح عزیزہ ملیحہ عظمت بنت مکرم عظمت اللہ صاحب لندن کا ہے،جو عزیزم نعمان عقیل (واقف نو) کے ساتھ آٹھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔جو رحمت علی صاحب مرحوم سابق کارکن وکالت مال ربوہ کے بیٹے ہیں ۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔

اگلا نکاح عزیزہ عدیلہ آصف کا ہے جو مکرم سیف اللہ چیمہ صاحب( امریکہ) کی بیٹی ہیں ۔یہ نکاح عزیزم نادر پرویز (واقف نو)کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔جو یہیں جماعت کے کارکن ہیں۔

xchange میں کام کرتے ہیں اور مکرم پرویز احمد سندھو صاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے ایجاب و قبول کروانے سے قبل کاغذات کو دیکھتے ہوئے فرمایا:۔ اچھا،لڑکے کاباپ لڑکی کا وکیل ہے؟

اس پر لڑکے کے والد مکرم پرویز احمد سندھو صاحب نے عرض کیا کہ جی حضور۔ تو حضور انور نے اچھا کہہ کر فریقین میں ایجاب و قبول کروایا۔ اور پھر فرمایا:۔

اگلا نکاح عزیزہ حانیہ سحربنت مکرم مقبول احمد صاحب ( لندن)کا ہے جو عزیزم احمد بشیر( واقف نو) ابن مکرم اعزاز احمد صاحب(بیلجیئم) کے ساتھ سات ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے ۔

حضور نے اس نکاح کے فریقین کے درمیان ایجا ب وقبول کروایا اور پھر تمام نکاحوں کے اعلان کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے بابرکت ہونے کیلئے دعا کروائی اوران نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ بخشا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button