نماز جنازہ حاضر و غائب

نماز جنازہ حاضر و غائب مورخہ 11؍ دسمبر2018ء

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ مورخہ 11؍دسمبر2018ءکو نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کر مکرم محمود احمد صاحب ابن مکرم ڈاکٹر بشیر احمد شاد صاحب (نارتھ لندن)کی نماز جنازہ حاضر اور کچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر:

مکرم محمود احمد صاحب ابن مکرم ڈاکٹر بشیر احمد شاد صاحب (نارتھ لندن)

7 دسمبر 2018ء کو 85سال کی عمر میں دبئی میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔آپ حضرت مسیح موعود ؑ کے صحابی حضرت منشی سراج الدین صاحب سرہندی کانپوریؓ کے پوتے تھے ۔ 1959ء سے یوکے میں مقیم تھے۔ نارتھ لندن میں نائب صدر کے طور پرخدمت کی توفیق پائی ۔ نمازوں کی ادائیگی اور چندوں میں باقاعدہ تھے۔ جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا یادگار چھوڑے ہیں۔آپ مکرم بدرالزمان زاہد صاحب (کارکن وکالت مال لندن)کے ماموں زاد بھائی تھے۔

نماز جناز ہ غائب:

-1مکرم عبد الحق صاحب(معلم ابھیا پوری آسام ۔جنوبی ہند۔انڈیا)

8نومبر2018ءکو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ 20سال کی عمر میں اپنے والد کے ہمراہ 1984ء میں بیعت کرکے جماعت میں داخل ہوئے ۔1986ء میں والد نے انہیں جامعہ احمدیہ قادیان میں تعلیم کے لیے بھجوایاجہاں آپ نے چار سال تعلیم حاصل ۔مرحوم نے 28سال تک بطور معلم سلسلہ خدمت کی توفیق پائی اور اس دوران زیادہ عرصہ جے گاؤں بھوٹان میں گزارا۔پنجگانہ نمازوں کے پابند، تہجدگزار، متوکل علی اللہ، باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے ، سادہ مزاج ،مخلص اور باوفا انسان تھے۔ فیلڈ میں تبلیغ اور تربیت کا کام بہت خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے رہے ۔خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہرا تعلق تھا۔ مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دوبیٹیاں اور ایک بیٹا یادگار چھوڑے ہیں۔آپ کے ایک داماد مکرم محمد صغیر عالم صاحب (مربی سلسلہ )آجکل مغربی بنگال میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

-2مکرمہ سارہ صدیقہ سعید صاحبہ اہلیہ مکرم (ر)کرنل محمد سعید صاحب (کینیڈا)

19؍اکتوبر 2018ءکو90سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔مرحومہ قادیان میں پیدا ہوئیں۔ صوم وصلوٰۃ کی پابند ، تہجد گزار،باقاعدگی سے تلاوت کرنے والی، ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ صدر لجنہ مانٹریال کے علاوہ پاکستان اور کینیڈا میں مختلف جماعتی خدمات کی توفیق پائی ۔ آپ کے میاں کو بھی وینکوور اور کیلگری میں بطور آنریری مبلغ خدمت کی توفیق ملی۔مر حومہ موصیہ تھیں۔

-3مکرم مشہود احمد شاہد صاحب ابن مکرم چوہدری منصور احمد مبشر صاحب (دارالعلوم غربی خلیل ۔ ربوہ)

27اور 28جولائی 2018ء کی درمیانی رات کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔آپ مکرم چوہدری مظفر الدین بنگالی صاحب(پرائیویٹ سیکرٹری حضرت مصلح موعود ؓ) کے پوتے تھے ۔ محلہ میں سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری وقف جدید کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ نماز باجماعت اور نمازجمعہ کا خاص اہتمام کیا کرتے تھے ۔ قرآن کریم سے بہت شغف تھا اور باقاعدگی سے تلاوت کیاکرتےتھے۔ خلافت سے محبت اور عقیدت ان کا خاص وصف تھا۔کشائش نہ ہونے کے باوجود مالی قربانی میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے ۔ اپنے کاموں پر دوسروں کو ترجیح دینے والے ، خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ایک مخلص انسان تھے ۔

-4مکرمہ صابرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مظفر احمد باجوہ صاحب (ربوہ)

21 نومبر 2018ء کو بقضائے الہٰی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔بہت نیک ،ہمدر د،مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔ لمبا عرصہ صدرلجنہ داتا زیدکا کے طورپر خدمت کی توفیق پائی ۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم مبشر احمد صاحب باجوہ مرحوم سابق نیشنل سیکٹری سمعی بصری۔جرمنی کی ہمشیرہ تھیں۔

-5مکرم ڈاکٹر ساجد محمود صاحب ابن مکرم مبارک احمد صاحب (نائب امیر ضلع چنیوٹ)

20 نومبر2018ءکو 41سال کی عمر میں بقضائے الہٰی وفات پاگئے۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔آپ نے سیکرٹری سمعی بصری ضلع چنیوٹ کے علاوہ تنظیمی سطح پر مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔خدمت دین کا جذبہ رکھنے والے ، بہت ہمدر د،مخلص اور اطاعت گزار انسان تھے ۔ خلافت کے ساتھ سچی اطاعت اور محبت کا تعلق تھا ۔مرحوم موصی تھے ۔

-6مکرم محمد اقبال قمر صاحب ابن مکرم میاں غلام محمد صاحب( طاہر آباد شرقی ۔ربوہ)

21اکتوبر 2018ء کو 71سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت مسیح موعود ؑ کے صحابی حضرت نبی بخش صاحب(آف پھولے وال گاؤں نزد قادیان) کے پوتے تھے۔ صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجدگزار، چندہ جات اور دیگر مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےوالے بہت مخلص اور باوفا انسان تھے ۔رمضان میں غریبوں میں راشن بھی تقسیم کیا کرتے تھے ۔ بچوں کی تربیت احسن رنگ میں کی ۔ خلافت سے گہرا لگاؤ تھا۔ گلبرگ لاہور میں سیکرٹری مال کے طورپر خدمت کی توفیق پائی ۔ ربوہ آنے کے بعد طاہر آباد شرقی میں سیکرٹری اصلاح وارشاد کے علاوہ نائب صدر محلہ اور سیکرٹری مال کے طور پر خدمت بجالاتے رہے۔

-7مکرم ملک ناصر احمد صاحب (جرمنی)

18ستمبر 2018ء کو 70سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ صوم وصلوٰۃ کے پابند ، تہجدگزار، چندوں میں باقاعدہ ، نرم دل ، منکسرالمزاج،ایک نیک ،مخلص اور باوفا انسان تھے ۔دعوت الی اللہ بہت شوق سے کیا کرتے تھے۔ خلافت کے ساتھ گہری وابستگی تھی اور بچوں کو خلافت اورنظام جماعت سے جڑے رہنے کی تلقین کرتے رہتے تھے ۔آپ کے ایک بیٹے مکرم فضل احمد صاحب بطور سیکرٹری امور خارجہ ہمبرگ خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر کرنے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button