خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 18؍جولائی 2017ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 08؍جولائی 2017ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ امۃ الناصرمناہل (واقفۂ نو)کا ہے جو خالد احمد صاحب (انچارج رشین ڈیسک یوکے)کی بیٹی ہیں۔ خالد صاحب رشیا میں کافی عرصہ مبلغ بھی رہے ہیں۔ وہاں زبان سیکھی۔ اب یہاں رشین ڈیسک میں کتابوں کے ترجمہ وغیرہ کا کام کر رہے ہیں۔ یہ نکاح عزیزم وجاہت احمد کے ساتھ ساڑھے تین ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے، جو جامعہ جرمنی سے گزشتہ سال فارغ ہوئے ہیں اور سعادت احمد خالد صاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقَین میں ایجاب و قبول کروایا اور اس کےبعد دلہن کے والد صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا:۔ میں دیکھ رہا تھا کہ آپ کے نام میں کوئی کمی رہ گئی ہے، رانا خالد نہیں لکھا ہوا۔اور پھر اگلے نکاح کاا علان کرتے ہوئے فرمایا:۔

اگلا نکاح عزیزہ ثنا ارشد کا ہےجو خالد نبیل ارشدکی بیٹی ہیں۔ نبیل ارشد بھی تقریباً ہر ہفتہ یا جب بھی ضرورت پڑھے اپنے آپ کو وقف عارضی کے لیے پیش کرتے ہیں۔عبدالباقی ارشد صاحب کے بیٹے ہیں۔ اور بچی عبدالباقی ارشد صاحب کی پوتی خالد نبیل ارشد کی بیٹی ہے۔ یوکے کا پرانا رہنے والا خاندان ہے۔ اللہ تعالیٰ کےفضل سے دین کی خدمت کرنے والا خاندان ہے۔یہ نکاح عزیزم فہیم مظفر احمد کے ساتھ پندرہ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے، جو واقفِ نَو ہیں اور چوہدری کلیم اللہ انجم صاحب کے بیٹے ہیں ۔

اس کے بعد حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ مدیحہ طاہر کا ہےجو طارق وسیم طاہرصاحب سویڈن کی بیٹی ہیں۔یہ عزیزم انعام احمد طاہر (واقف نَو)کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے، جو عبدالقادر طاہر صاحب صدر جماعت بالہم (Balham) کے بیٹے ہیں۔ دلہن کے وکیل ان کے بھائی نعیم احمد طاہر صاحب ہیں۔

حضور انور نے فریقَین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ برہ عبدل بنت مکرم عبدالوحید صاحب (کرائیڈن)کا ہے جو عزیزم شہروز احمد خان (واقف نو )کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ جو احسان الصمد خان صاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقَین میں ایجاب و قبول کروایا اور فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ سائرہ ماجد کا ہے جو عبدالماجد صاحب کی بیٹی ہیں اور یہ عزیزم عبدالغافر کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے، جو مکرم عبدالباسط صاحب کے بیٹے ہیں ۔

اس نکاح کے فریقَین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور نے دریافت فرمایا:۔ہو گئے پورے؟

محترم منیر احمد جاویدصاحب پرائیویٹ سیکرٹر ی کے اثبات میں جواب عرض کرنے پر حضور انور نے ان تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور ان نکاحوں کے فریقین کو شرف مصافحہ بخشا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button