یورپ (رپورٹس)

ناروے میں تعلیم القرآن کلاس اور افطار کا انتظام

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ناروے کو ہر سال رمضان المبارک کے دوران تعلیم القرآن کلاس کے انعقاد کی توفیق حاصل ہوتی ہے۔ امسال یہ کلاس مورخہ 10؍ تا 12؍ مئی 2019ء کے دوران منعقد کی گئی۔

اس کلاس میں محترم ظہور احمد چوہدری صاحب امیر جماعت ناروے، محترم حافظ عطاء الرزاق صاحب اور بشارت احمد صابر صاحب نیشنل سیکریٹری تعلیم القر آن نے قرآن کریم درست طور پر پڑھنے سے متعلق کلاسز لیں اورمبلغ انچارج محترم شاہد محمود کاہلوں صاحب ، مبلغ سلسلہ محترم طاہر محمود خان صاحب اور سیکرٹری تبلیغ محترم فیصل سہیل صاحب نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیے۔کلاس کے آخری دن محترم امیر صاحب نے مختصر خطاب کیا اور شاملین میں اسناد تقسیم کیں۔

احباب کی دلچسپی کے لیے عرض کرتے چلیں کہ ناروے کا ملک دنیا کے انتہائی شمالی خطے میں واقع ہے اور اس کا ایک بڑا رقبہ قطب شمالی کے دائرے کے اندر ہے۔ یہاں گرمیوں میں دن غیرمعمولی لمبے ہوتے ہیں اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی رہنمائی اور اجازت سے اسلامی اصول کے پیشِ نظر نمازوں اور روزے کے اوقات مقرر ہیں۔ چنانچہ گرمیوں کے موسم میں آنے والے روزے اور نماز کے اوقات طلوع وغروب آفتاب کے تابع نہیں ہوتے بلکہ مقررہ اوقات میں ان فرائض کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

رمضان کے دوران مسجد ‘بیت النصر’کے اردگرد بسنے والے اکثر احمدی جن کی تعداد تین سے چار سو تک ہو جاتی ہے باقاعدگی سے اجتماعیت کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے روزہ مسجد میں افطار کر کے نمازوں اور درس و تدریس اور نمازِ تراویح کے پروگرامز میں شامل ہوتے ہیں۔

(رپورٹ: میر عبدالسلام۔ ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button