امریکہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ کے زیر انتظام ٹورانٹو میں فنڈ ریزنگ افطار ڈنر

مورخہ 18؍مئی 2019ء بروز ہفتہ ، عالمی رفاہ عامہ کی تنظیم ‘‘ہیومینٹی فرسٹ ’’ کے زیر انتظام ، مسجد بیت الاسلام میپل سے متصل ، طاہر ہال میں افطاری کا ایک وسیع پروگرام منعقد ہوا جس میں مرد و زن کی ایک کثیر تعداد ،پردہ کی رعایت سے شریک ہوئی ۔

اس افطارڈنر کا ٹکٹ 45 ڈالرز رکھا گیا تھا جس سے حاصل شدہ تمام آمدنی ، مذکورہ تنظیم کے تحت ساری دنیا میں پھیلے جملہ رفاہی کاموں میں صرف کی جائے گی۔

تلاوتِ قرآن کریم سے کارروائی کا باقاعدہ آغازہوا۔ جس کے بعد ہیومینٹی فرسٹ کینیڈا کے چیئرمین مکرم ڈاکٹرمحمد اسلم دائود صاحب نے تنظیم کے جملہ پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ابھی حال ہی میں گوئٹےمالا (جنوبی امریکہ )میں ایک بڑےہسپتال کا آغاز کیا گیا ہے جس کا نام ‘‘ناصر ہسپتال’’ رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ افریقہ اور بعض دیگر ممالک میں متعدد ہسپتالوں ، کلینکس اور فوڈ بنکوں کا قیام نیزضرورتمندوں کو شیلٹر وغیرہ مہیا کرنے جیسے رفاہ عامہ کے کام شامل ہیں ۔

بعد ازاں وان شہر کی ممبر آف پارلیمنٹ محترمہ ڈیپورا شلٹ صاحبہ اور پھر جماعت سے ایک طویل عرصہ سے دوستانہ تعلقات رکھنے والے سٹی آف ٹورانٹو کے وارڈ نمبر 22 کے کونسلر مسٹر جیم کاری جیانس نے خطاب کیا۔
آخر میں چند بڑے عطیہ دہندگان کے نام پڑھ کر سنائے گئے ۔اس پروگرام میں کل 30 ہزارڈالرز کے عطیات اکٹھے ہوئے جو رفاہِ عامہ کے کاموں میں صرف کیے جائیں گے۔نماز عشاء سے قبل ، فنڈ ریزنگ کا یہ خصوصی پروگرام دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

(رپورٹ: ناصر احمد وینس ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ، کینیڈا )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button