افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سالانہ کھیلیں

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین سیرالیون 2006ءسے باقاعدہ طور پر سرگرم ہے اورحضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات کے مطابق معلمین کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں طلباء کی دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے وہاں اس بات کا خیال بھی رکھا جاتا ہے کہ ‘‘العقل السلیم فی الجسم السلیم’’ کہ عقل سلیم کے لیے صحت مند جسم کا ہو نا بھی ضروری ہے اور ایک صحت مند عابد کو ایک کمزور عابد پر فضیلت حاصل ہے۔ چنانچہ جامعہ احمدیہ میں دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ شعبہ العاب (کھیل و ورزش) بھی باقاعدگی سے سرگرم ہے۔ مکرم مورلائی فورنا (Morlai Fornah) صاحب، استاد جامعہ اس شعبہ کے نگران ہیں۔ جامعہ میں روزانہ باقاعدگی سے بعد نماز عصر ورزش کا اہتمام کیا جاتا ہے جو کہ ہر طالب علم کے لیے لازمی ہے۔ اس کے بعد طلباء اپنے شوق کے مطابق فٹ بال یا والی بال کھیلتے ہیں۔

طلباء کے شوق کو بڑھانے اور مسابقت کی روح پیدا کرنے کے لیے ہر سال باقاعدگی سے مختلف ٹیم ایونٹس اور انفرادی کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سال کے آغاز میں تمام طلباء کو تین گروپس، قناعت، شفقت اور بسالت میں تقسیم کرکے ان کی نگرانی جامعہ کے اساتذہ کے سپرد کی جاتی ہے تا وہ انہیں کھیلنے کے صحیح طریقوں سے آگاہ کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ مسابقت کی یہ روح مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے والی ہو۔

سال19ء2018-ء میں جامعہ میں درج ذیل انفرادی اور اجتماعی کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔

انفرادی مقابلہ جات

دوڑ 100میٹر، 200 میٹر ، 300میٹر، 400میٹر، 1500 میٹر، بوری دوڑ، تین ٹانگ دوڑ، لمبی چھلانگ، اونچی چھلانگ، تھالی پھینکنا، گولہ پھینکنا، میوزیکل چیئر، نشانہ غلیل، ثابت قدمی، کلائی پکڑنا ، arm wrestling، تیز پیدل چلنا، کراس کنٹری ریس۔ اور روک دوڑ۔

اجتماعی مقابلہ جات

4100 میٹر دوڑ،4200میٹر ریس، 4*400 میٹر ریس، رسہ کشی، فٹبال ، باڑی اور والی بال۔

اجتماعی مقابلہ جات کے ابتدائی دور کے میچز ماہ مارچ میں کروائے گئے اور ان کے فائنل اور انفرادی مقابلہ جات کا انعقاد جامعہ کی ورزشی ریلی 10تا 13 اپریل کو کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم مبارک احمد گھمن صاحب پرنسپل جامعہ نے طلباء کو نصائح کیں۔ اور دعا کے ساتھ سالانہ کھیلوں کا آغاز فرمایا ۔ اس موقع پر طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے جامعہ کے جملہ اساتذہ بھی موجود تھے۔ محض اللہ کے فضل سے یہ ورزشی ریلی انتہائی کامیاب رہی۔

اس ورزشی ریلی کا ایک دلچسپ مقابلہ ہر سال اساتذہ اور طلباء کے مابین ہونے والا والی بال کا مقابلہ تھا جسے اس سال بھی اساتذہ کی ٹیم نے جیت لیا۔

کھیلوں کے آخری دن روک دوڑ کا مقابلہ ہو۱۔ اس دن کے مہمان خصوصی مکرم محترم عقیل احمد صاحب ریجنل مشنریBO ریجن تھے۔ آپ نے طلباء کو مفید نصائح سے نوازا۔
انفرادی مقابلہ جات میں بہترین کھلاڑی عزیزم ابوبکر اے کمارا (Abu Bakar A Kamara)قرار پائے۔اور قناعت گروپ نے فاتح گروپ کی ٹرافی جیتی۔

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button