متفرق مضامین

’’اور تمہارے نفس کا بھی تم پر حق ہے‘‘

گرمیوں کے موسم میں جلد کی حفاظت

٭۔آپ کے چہرے اور ہاتھوں کی جلد ہمیشہ ہی آپ کی توجہ چاہتی ہے لیکن گرمیوں کی جھلساتی اور چلچلاتی دھوپ اس ضرورت کو اَور بڑھا دیتی ہے۔ہم آپ کو چند آسان طریقے بتاتے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی جلد کی چمک کو برقرار رکھ سکتے ہیں ۔

٭ ۔پو د ینے کے پتے د ھو کر سکھا کر بو تل میں ر کھ لیں ۔چا ئے یا قہوے میں ڈا ل کر ا ستعما ل کر یں ۔پو د ینہ کا پا نی جلدکی ر نگت نکھا رتا ہے۔

٭۔زیتون کے تیل سے چہرے پر مساج کرنے سے مساموں سے میل نکل جاتی ہے۔ سبز چائے کے ٹی بیگ کو استعمال کے بعد ٹھنڈا کرکے آنکھوں پر رکھنے سے سوجن ختم ہوجاتی ہے۔ لیموں کا رس چہرے کے لیے بہترین بلیچنگ کا کام کرتا ہے۔ ناریل کا تیل جلد کو نرم رکھتا ہے اور پانی کی کمی سے بچاتا ہے۔ گندم کا آٹا ، ہلدی ،لیموں کا رس اور اس میں تھوڑا سا دودھ ملا کرپیسٹ بنالیں اس سے پانچ منٹ تک چہرے کا مساج کریں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اس سے جلدصحت مند اور چمک دار ہوجائے گی ۔

٭۔چکنی جلد پر نکھار لانے کے لیے گاجر کا جوس نکال کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں تھوڑی دیر بعد دھو لیں۔ یہ عمل ہر روز تین مرتبہ دہرائیں ۔

٭۔سبز چا ئے جلد کے لیے ایک آل راؤنڈ ر قسم کا مشروب ہے جو جلد کو سیا ہ حلقوں سے تحفظ د یتی ہے اور خرا شوں سمیت مہا سوں کے خلا ف تر یا ق کا کام کر تی ہے۔ اس کے علا و ہ سبز چائے پینے والے عمر ر سیدہ افراد اپنے ہم عمر افراد کے مقا بلے میں ممکنہ طور پر ز یا دہ چست ہو تے ہیں اور کم ہی کسی کے محتا ج ہو تے ہیں۔جاپان میں سبز چائے کے استعمال کے حوالے سے کروائے گئے اس جائزے میں ان عمر رسیدہ افراد کو شامل کیا گیا ،جو روزانہ سبز چائے کے کئی کپ پیتے ہیں۔سبز چائے میں ایسے نامیاتی اجزا موجود ہوتے ہیں ،جو مدافعتی نظام کے لیے اہم سیلز کو بچانے میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں ۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button