خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ 05 ستمبر 2017ء

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 05 ستمبر 2017ء بروز منگل مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاح کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔

اس وقت میں ایک نکا ح کا اعلان کروں گا جوعزیزہ آمنہ جاوید بنت مکرم جاوید چوہدری صاحب ناروے کا ہے۔ یہ نکاح عزیزم مرزا اطہر بیگ (کارکن دفتر پر ائیویٹ سیکرٹری لندن) کے ساتھ پانچ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

اعلان نکاح کے بعد حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ رشتہ بابرکت کرے۔ دونوں فریقین کوبھی ایک دوسرے کے حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائےاور آئندہ نسلوں کی تربیت کی توفیق عطا فرمائے۔

اس کے بعد حضور انور نے اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے شرف مصافحہ بخشا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button