متفرق شعراء

چاند چہرہ ستارہ آنکھیں

مرے خدا مجھے وہ تاب بے نوائی دے

میں چُپ رہوں بھی تو نغمہ مرا سُنائی دے

گدائے کوئے سخن اور تجھ سے کیا مانگے

یہی کہ مملکت شعر کی خدائی دے

نگاہ دہر میں اہل کمال ہم بھی ہوں

جو لکھ رہے ہیں وہ دنیا اگر دکھائی دے

چھلک نہ جاؤں کہیں میں وجود سے اپنے

ہُنر دیا ہے تو پھر ظرف کبریائی دے

(عبید اللہ علیؔم)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button