ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی نیشنل مجلس شوریٰ کا انعقاد

مورخہ ‏19اور20؍اپریل 2019ءکو جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی 41؍ ویں نیشنل مجلس شوریٰ کا انعقاد ہوا۔ اس میں 92 جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ الحمد للہ۔ امسال حضورِ انور ایّدہ اللہ نے مجلسِ شوریٰ کے لیے مولانا احمد طارق مبشر صاحب (بنگلہ ڈیسک یو کے) کا تقرّر بطور مرکزی نمائندہ فرمایا۔ امسال بنگلہ دیش کے ملکی امیر اور مجلس عاملہ کا انتخاب بھی تھا۔ نیشنل امیر صاحب کی صدارت میں شوریٰ کی کارروائی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی۔ مولانا محمد سلیمان صاحب مربی سلسلہ نے تلاوت کی۔ تلاوت کے نمائندہ مرکز نے دعا کرائی۔

اس کے بعد بنگلہ دیش کے مبلغ انچارج صاحب اور سیکرٹری صاحب مال نے گزشتہ سال کے رپورٹ پیش کی۔ پھر سیکرٹری صاحب شوریٰ نے حضور پُر نور کی طرف سے منظورشدہ تجاویز کو پیش کیا۔ بعد ازاں شوریٰ کے ایجنڈے میں موجود تجاویز کی مناسبت سے ممبرانِ شوریٰ پر مشتمل پانچ سب کمیٹیاں بنائی گئیں۔ ان سب کمیٹیوں میں ہسپتال سب کمیٹی، مال سب کمیٹی، مسجد مشن ہاؤس اور مقبرہ کے لیے زمین خریدنے کی سب کمیٹی، پریس اور میڈیا سب کمیٹی اور تبلیغ سب کمیٹی شامل ہیں۔ ان سب کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاسات ہوئے جن میں طَے پانے والی تجاویز پھر مجلسِ شوریٰ کے سامنے رکھی گئیں۔

دوسرے روز صبح کے اجلاس میں نیشنل امیر اور مجلس عاملہ(2019-2022ء مالی سال کےلیے) کی انتخابات ہوئے۔ یہ انتخابات محترم مبلغ انچارج صاحب کی صدارت میں ہوے جبکہ نمائندہ مرکز نے ان کی معاونت فرمائی۔

انتخابات کے بعد نیشنل امیر صاحب کی صدارت میں اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ بالآخر مالی سال 2019-20 کے لیے مجلس شوریٰ نے اپنی تجاویز اور مشورے حضور پُر نور کی خدمت میں بغرضِ منظوری ارسال کیں۔ اور پھر دعا سے یہ مجلسِ شوریٰ اختتام کو پہنچی۔

اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اس شورٰی کو بابرکت فرمائے ۔ آمین۔

(رپورٹ : نوید احمد لیمن، نمائندہ الفضل انٹر نیشنل، بنگلہ دیش)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button