مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات مورخہ16؍ تا19؍ جون 2019ء

مورخہ16؍ تا19؍ جون 2019ءکے دوران حضرت خليفة المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…16؍جون2019ء بروز اتوار: آج دوپہر نمازِ ظہر سے قبل حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جماعت احمدیہ یو کے کی سالانہ مرکزی شوریٰ کے آخری سیشن میں تشریف لائے اور بصیرت افروز اختتامی خطاب فرمایا۔

٭…17؍ جون بروز سوموار: آج دیگردفتری ملاقاتوں کے علاوہ جلسہ سالانہ یوکے کی مینجمنٹ کمیٹی کی حضور انور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

٭…آج شام کو فيملي ملاقاتوں کے بعد حضور انور مکرم مبشر احمد ظفر صاحب (انچارج ایکسچینج آفس) کے دو بیٹوں مکرم نیّر احمد ظفر صاحب (مربی سلسلہ۔ دفتر پرائیویٹ سیکرٹری) اور مکرم قمر احمد ظفر صاحب (مربی سلسلہ۔ ایم ٹی اے سوشل میڈیا) کي دعوت وليمہ ميں شرکت کے ليے مسجد مبارک اسلام آباد کے ساتھ ملٹی پرپز (multi purpose)ہال میں تشريف لائے۔ مکرم نیّر احمد ظفر صاحب کی شادی عزیزہ صائمہ مقصود بنت مکرم مقصود احمد طاہر اٹھوال صاحب کے ساتھ ہوئی اور مکرم قمر احمد ظفر صاحب کی شادی عزیزہ نبیلہ احمد بنت مکرم وحید احمد صاحب (جرمنی) کے ساتھ ہوئی۔ حضور انور نے نمازِ مغرب و عشاء مسجد مبارک اسلام آباد ميں جمع کرکے پڑھائیں۔ یاد رہے یہ تقریب نئے مرکز اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پہلی تقریب ولیمہ تھی۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button