کچھ جامعات سے

سالانہ تقریب تقسیم انعامات جامعہ احمدیہ یو کے

اللہ تعالیٰ کے فضل سےجامعہ احمدیہ یوکے کو امسال اپنی تقسیمِ انعامات کی سالانہ تقریب مورخہ 12؍ جون 2019ء بروزبدھ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جامعہ احمدیہ یوکےمیں 5 گروپس امانت، دیانت، رفاقت ،شجاعت اور صداقت قائم ہیں۔ ہر گروپ کی نمائندگی میں طلباء سال بھر میں ہونے والے مقابلہ جات میں حصہ لیتے ہیں اور تعلیمی سال کے آخر پر مقابلہ جات میں اوّل، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلباء کو انفرادی طور پر سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں انعامات دیے جاتے ہیں نیز کارکردگی کے لحاظ سے بہترین طالب علم، بہترین گروپ، تقاریر میں بہترین گروپ اور تقاریر میں بہترین طالب علم کو بھی انعام یا shield دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ تمام علمی مقابلہ جات جامعہ احمدیہ میں قائم ’’مجلسِ علمی‘‘ کے زیر انتظام ہوتے ہیں۔

اس تقریب کو کامیاب بنانے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے قبل از وقت دعوت نامے تیار کر کےتقسیم کیے گئے۔

12؍ جون 2019ء کو سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد جامعہ احمدیہ یوکے کے وسیع auditorium میں ہوا۔ مہمانِ خصوصی مکرم عبد الماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیرکی صدارت میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ عزیزم محمد شیراز صاحب نے سورۃ طٰہٰ کی آیت 113 تا 115 کی تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی۔ متلو آیات کا اردو ترجمہ از تفسیر صغیر مکرم عزیزم شاہزیب نیّر صاحب نے پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد مکرم عزیزم دانیال تصور صاحب نے کلام محمود کی نظم ’’الٰہی تو ہمارا پاسباں ہو‘‘ میں سے منتخب اشعار ترنم کے ساتھ پڑھ کرسنائے۔ بعد ازاں ناظم اعلیٰ مکرم وسیم احمد فضل صاحب نے سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

رپورٹ ناظم اعلیٰ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

رپورٹ مجلسِ علمی جامعہ احمدیہ یوکے۔ سال 2018-19

حاضرین کرام !

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قوت قدسیہ، آپ کی پر سوز دعائیں ، معرفت و حکمت سے لبریز خطابات، خطبات اور ارشادات غیر محسوس لیکن ملموس اور مشہود طریق پر ہر احمدی کی روحانی، اخلاقی، تربیتی اور اس کے ساتھ ساتھ ذہنی اور علمی صلاحیتیوں کو مسلسل صیقل کر رہے ہیں۔

طلبہ جامعہ احمدیہ یو کے اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوش نصیب ہیں کہ آپ کو اس عام آسمانی مائدہ سے بڑھ کر دیگر کئی رنگوں یعنی روزانہ کی ملاقاتوں،علمی نشستوں اور حضور انور کے مختلف پروگراموں کے لیے جامعہ میں ورود مسعود کی شکل میں اس سے بھی زیادہ اکتساب فیض کا موقع ملتا ہے۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔

حاضرین کرام! اس اکتساب فیض کے علمی اظہار اور اس کی مشق اور مسابقت کے لیے طلبہ کے مابین مجلس علمی کے تحت پانچ گروپس کی شکل میں دوران سال مختلف علمی مقابلہ جات ہوتے ہیں۔ ہر گروپ میں اوسطاً 27؍ طلبہ ہیں۔ گروپ کی انتظامی رہنمائی اور مدد کے لیے طلبہ میں سے ایک ’گروپ سیکرٹری‘ منتخب کیا جاتا ہے اور ایک استاد بطور نگران مکرم مرزا ناصر انعام احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ یوکے کی طرف سے مقرر ہوتے ہیں۔

امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان پانچ گروپس کے مابین کل20؍ مقابلہ جات کا انعقاد ہوا ہے جن میں: تلاوت، نظم، اَذان، اردو،انگریزی اور عربی فی البدیہہ تقاریر، سالانہ اردو،انگریزی اور عربی تقاریر، مضمون نویسی، مطالعہ روحانی خزائن، کوئز روحانی خزائن، کوئز خطباتِ امام، کوئز جنرل نالج، حفظِ ادعیہ، کسوٹی، پیغام رسانی، بیت بازی اور presentation کے مقابلہ جات شامل ہیں۔عربی فی البدیہہ تقاریر کا مقابلہ اس سال پہلی مرتبہ ہوا ہے جس کو طلبہ نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت پسند کیا ہے۔

حاضرینِ کرام! امسال ہونے والے ان مقابلہ جات میں جامعہ احمدیہ کے کُل 136؍ طلباء میں سے 93؍ طلباء کو کسی نہ کسی مقابلے میں شرکت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ جبکہ مقابلہ جات میں شرکت کے لحاظ سے گروپس کی پوزیشنز (فی صد میں) کچھ اس طرح سے رہی ہے کہ رفاقت کے%61، صداقت کے%70، امانت کے %70، دیانت کے %70 اور شجاعت کے %70 طلباء نے مختلف مقابلہ جات میں اپنے گروپ کی نمائندگی کی ہے۔

شرکت کے نتیجہ میں انعامات جیتنے کے لحاظ سے دیانت گروپ کے طلبہ نے 10 انعامات جیتے ہیں، صداقت 11، امانت گروپ کے طلبہ نے12، شجاعت 14 اور رفاقت نے 15 انعامات جیتے ہیں۔

حاضرین کرام! مقابلہ جات کے انعقاد میں منصفین کرام کا وجود ایک بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ خاکسار جامعہ احمدیہ یوکے کی طرف سے تمام منصفینِ کرام کا تہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جنہوں نے ہماری درخواست پر یہاں تشریف لاکران مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد میں ہماری مدد فرمائی اور اپنی قیمتی آراء اور نصائح سے بھی نوازتے رہے ۔

امسال ہونے والے مقابلہ جات میں جامعہ احمدیہ کے اساتذہ کرام کے علاوہ ان احباب نے بھی بطور منصف شرکت فرمائی:

مکرم فیروزعالم صاحب، مکرم حافظ محمد ظفراللہ صاحب، مکرم آصف محمود باسط صاحب، مکرم عبادہ بربوش صاحب، مکرم ڈاکٹر عطاءالقدوس صاحب، مکرم صباحت چیمہ صاحب، مکرم حافظ سعید الرحمٰن صاحب، مکرم ایاز محمود خان صاحب، مکرم عمران خالد صاحب، مکرم طارق محمود ظفر صاحب، مکرم توقیر احمد مرزا صاحب، مکرم قاصد معین صاحب، مکرم جلیس احمد صاحب، مکرم رانا محمود الحسن صاحب، مکرم طاہر احمد خالد صاحب، مکرم صبوراحمد بھٹی صاحب، مکرم سعید احمد رفیق صاحب، مکرم فیصل محمود خان صاحب، مکرم راحیل احمد صاحب، مکرم ذیشان احمد خالد صاحب، مکرم مدبر دین صاحب، مکرم قمر احمد ظفرصاحب اور مکرم احسن مقصود صاحب۔ فجزاھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔

اسی طرح خاکسار آپ تمام احباب کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکر گزارہے کہ آپ نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالااور طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ہماری عاجزانہ درخواست کو قبول فرماتے ہوۓ یہاں تشریف لاۓ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی بہترین جزا عطا ء فرماۓ ۔آمین

آپ سب احباب کی خدمت میں درخواست ہے کہ براہ کرم دعا کیجیےکہ اللہ تعالیٰ ہم سب اساتذہ، کارکنان اور طلبہ جامعہ کو خلافتِ حقہ کا صحیح اور سچّا سلطانِ نصیر بننے کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین

حاضرین کرام! ہماری آج کی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی مکرم و محترم عبد الماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر ہیں۔ خاکسار آ پ کا بھی بطور خاص شکر گزار ہے کہ آپ نے ہماری درخواست قبول فرمائی اور تقریب میں شرکت فرما کر ہماری عزت افزائی فرمائی ہے۔ آپ کی خدمت میں درخواست ہےکہ براہِ کرم اعزا ز پانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم فرمائیں اور اپنی قیمتی نصائح سے بھی نوازیں۔

تقسیم انعامات

اس کے بعد مہمان خصوصی مکرم عبد الماجد طاہر صاحب نے اوّل ، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و گروپ انچارج میں انعامات تقسیم کیے۔ امسال اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے نام درج ذیل ہیں۔

٭…مقابلہ تلاوت: دانیال تصوّر (صداقت)
٭…مقابلہ نظم: عبد الحئی سرمد (رفاقت)
٭…مقابلہ اذان: دانیال تصوّر (صداقت)
٭…مقابلہ سالانہ انگریزی تقاریر: حمزہ سکندر (شجاعت)
٭…مقابلہ سالانہ اردو تقاریر: مشہود ادیب (امانت)
٭…مقابلہ سالانہ عربی تقاریر: آصف منیر (امانت)
٭…مقابلہ فی البدیہہ انگیرزی تقاریر: نصر احمد ارشد (صداقت)
٭…مقابلہ فی البدیہہ اردو تقاریر: دانیال تصوّر (صداقت)
٭…مقابلہ فی البدیہہ عربی تقاریر: مصعب ڈوگر(شجاعت)
٭…مقابلہ مضمون نویسی: مرزا اسامہ احمد (دیانت)
٭…مقابلہ دینی معلومات: علیم ضیاء (صداقت)
٭… مقابلہ کوئز جنرل نالج: شیخ ثمر احمد، مشہود ادیب، انس محمود (امانت)
٭…مقابلہ کوئز روحانی خزائن: شیخ ثمر احمد، علیم احمد، مشہود ادیب (امانت)
٭…مقابلہ کوئز خطباتِ امام: شیخ ثمر احمد، مشہود ادیب، حافظ عبد الحنان (امانت)
٭…مقابلہ حفظِ ادعیہ: حافظ اسامہ بٹ، وقاص احسان اللہ، آکاش احمد (شجاعت)
٭…مقابلہ پیغام رسانی: حافظ اسامہ بٹ، منیب الرحمٰن، آکاش احمد، وقاص احسان اللہ، مصعب ڈوگر (شجاعت)
٭…مقابلہ کسوٹی: قاسم محمود، مرزا اسامہ احمد (دیانت)
٭…مقابلہ Presentation: آصف منیر، انس محمود، وقار احمد، شیخ ثمر احمد، علیم احمد (امانت)
٭…مقابلہ بیت بازی: اسامہ بٹ، فہیم دانش (شجاعت)
٭…تقاریر میں بہترین طالب علم (انعام):نصر ارشد (صداقت)

٭…بہترین گروپ تقاریر میں (running shield): امانت گروپ۔ گروپ انچارج مکرم منصور احمد ضیاء صاحب/ گروپ سیکرٹری صہیب احمد۔

٭…الطالب الامثل (shield): مشہود ادیب (امانت)

٭…بہترین گروپ (running shield): امانت گروپ۔ گروپ انچارج مکرم منصور احمد ضیاء صاحب/ گروپ سیکرٹری صہیب احمد۔

تقریر مہمان خصوصی

اس کے بعد مہمان خصوصی نے تقریر کی۔ آپ نے 29؍اکتوبر 2018ء کو امریکہ میں مبلغین کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کےساتھ ملاقات میں حضور انور کی ہدایات کا خلاصہ بیان کیا۔اس ملاقات کی تفصیلی رپورٹ الفضل انٹرنیشنل8؍ فروری 2019ء کے شمارہ میں شائع ہو چکی ہیں۔

تقریر کے بعد مہمان خصوصی نے دعا کرائی۔ بعد ازاںعشائیہ پیش کیا گیا۔

پروگرام کی کُل حاضری 210رہی جن میں طلباء ، اساتذہ، کارکنان جامعہ احمدیہ کے علاوہ مہمانان بھی شامل ہیں ۔ فالحمد للہ علی ذالک۔

(رپورٹ: فرخ راحیل۔ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button