یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کے سالانہ اجتماع 2019ء کا کامیاب انعقاد

الله تعا لیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کو مورخہ 8 ؍تا 9؍ جون 2019ء اپنا سا لانہ اجتماع فن لینڈ کے شہر ایسپو میں منعقد کر نے کی تو فیق ملی ۔ مورخہ 8؍جون بروز ہفتہ دن کا آ غاز نمازِتہجد سے کیا گیا۔ نماز فجر اور نا شتہ کے بعد پر چم کشا ئی کی تقریب ہوئی ۔ پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں صدر خدام الاحمدیہ فن لینڈ کی اقتدا میں خدام و اطفال نے عہد دہرایا اور پھر نظم پڑھی گئی۔ اس اجتماع کا مرکزی عنوان ‘‘ہستی باری تعالیٰ ’’تھا۔ اس کے بعد خدام الاحمدیہ فن لینڈ کے نام حضور انور اید ہ اللہ تعا لیٰ بنصر ہ العزیز کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا ۔جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعا لیٰ بنصرہ العزیز نے نما زوں میں باقاعدگی کی طرف تو جہ دلا ئی تھی۔ اجتماع میں مختلف تعلیمی اور ورزشی مقا بلہ جا ت کر وائے گئے تھے۔ علمی مقا بلہ جات میں مقابلہ تلاوت اور تقریر ی مقابلہ جات اجتماع سے قبل آن لائن منعقد کر وائے گئے تھے جبکہ پہلے روزمقابلہ نظم ، مشاہدہ معا ئنہ اور پیغام رسانی منعقد کر وائے گئے ۔ورزشی مقابلہ جات کے لیے خدام کو چار ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جن کے مابین فٹبال،رسہ کشی اور میروڈبہ کےمقابلے کرائے گئے ۔ انفرادی ورزشی مقابلہ جات میں سو میٹر دوڑ، تین ٹا نگ دوڑ اور ثابت قدمی کے مقابلہ جات کروائے گئے۔ پہلے دن کا اختتام کھا نے کے بعد نماز مغرب و عشاء سے ہوا۔

مورخہ 9؍جون بروز اتوارنا شتہ کے بعد ٹیموں کے مابین والی بال کا مقابلہ ہوا۔اس کے بعد ہرڈل ریس (Hurdle race)اور ٹیم بلڈنگ ریس کے مقابلہ جات ہوئے۔ دوپہر کے کھا نے اور نماز ظہر وعصر کے بعد مقابلہ کسو ٹی اور دینی معلومات کا کو ئز ہوا۔ تقریب تقسیم انعامات کا آغاز نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم حا فظ عطا ءالغالب صا حب کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم ہوا۔عہد دہرائے جانے اور نظم کے بعد اعلیٰ کارکردگی دکھا نے والے خدام و اطفال میں مکرم صدر صاحب نے انعامات تقسیم کیے۔مزید برآں خدام الاحمدیہ کے امسال منعقد ہو نے والے پروگراموں کی مختصر رپورٹ مکرم معتمد صاحب نے پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر صدر خدام الاحمدیہ مکرم وقار جا وید صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعا لیٰ بنصرہ العزیز کا پیغام دوبا رہ پڑھ کر سنا یا اور تمام شاملین کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ منعقد کیے جا نے والے تمام پرو گرا موں میں بھر پور شرکت کی طرف تو جہ دلا ئی ۔ اجتماع میں 65 فیصد خدام شامل ہو ئے۔ تقریب کا اختتام دعا سے کیا گیا۔

( فرخ اسلام ، نمائندہ الفضل انٹر نیشنل فن لینڈ)

٭…٭…٭

پیغام حضور انور:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم و علی عبدہ المسیح الموعود

خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ

ھو النّاصر

اسلام آباد یوکے
K-20-5-19

پیارے ممبران مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ کو8۔9 جون 2019ء کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کا انعقاد ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے ۔ آمین

اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بار بار نماز کی ادائیگی کا حکم دیا ہے ۔ چنانچہ سورۃ البقرۃ آیت نمبر22 میں فرمایا:

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اعۡبُدُوۡا رَبَّکُمُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ۔

یعنی اے لوگو ! تم عبادت کرو اپنے رب کی ، جس نے تمہیں پیدا کیا اور ان کو بھی جو تم سے پہلے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔

آپ احمدی نوجوان ہیں جنہوں نے سب دنیا میں روحانی انقلاب برپا کرنا ہے۔ روحانیت میں ترقی کی پہلی سیڑھی نماز ہے۔ جوانی میں عبادت خدا تعالیٰ کے ہاں خاص مقبولیت رکھتی ہے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ قیامت کے دن جن لوگوں پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے سایہ کرے گا ان میں وہ نوجوان بھی ہوگا جس کا دل ہر وقت مسجد کے ساتھ معلق رہتا ہے۔ جوانی کی عمر میں عبادت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:

’’اگر اس نے یہ زمانہ خدا کی بندگی ،اپنے نفس کی آراستگی اور خدا کی اطاعت میں گزارا ہو گاتو اس کا اسے یہ پھل ملے گا کہ پیرانہ سالی میں جبکہ وہ کسی قسم کی عبادت وغیرہ کے قابل نہ رہے گا اور کسل اور کاہلی اسے لاحق حال ہو جاوے گی تو فرشتے اس کے نامہٴ اعمال میں وہی نماز ،روزہ ، تہجد وغیرہ لکھتے رہیں گے جو کہ وہ جوانی کے ایام میں بجا لاتا تھا اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے کہ اس کی ذاتِ پاک اپنے بندہ کو معذور جان کر باوجود اس کے کہ وہ عمل بجا نہیں لاتا پھر بھی وہی اعمال اس کے نام درج ہوتے رہتے ہیں۔‘‘

(ملفوظات جلد چہارم صفحہ 199 حاشیہ)

پس نماز کی اہمیت کو سمجھیں اور انہیں باجماعت ادا کرنے کی کوشش کریں ۔یہ ایسی بابرکت عبادت ہےجو بندے کو اپنے خالق سے ملاتی ہے ۔ بےحیائی اور فحشاء سے بچاتی ہے۔ اس سے دعاوٴں کی توفیق ملتی اور ایمان اور معرفت میں ترقی ہوتی ہے۔ کوئی احمدی نوجوان ایسا نہیں ہونا چاہئے جو دنیا داروں کی طرح غفلت میں زندگی بسر کرے۔ مسجد یا جماعتی انتظام کے تحت جو بھی نماز سنٹر قریب ہو وہاں جاکر نماز باجماعت ادا کیا کریں ۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

والسلام
خاکسار
(دستخط)مرزا مسرور احمد
خلیفۃ المسیح الخامس

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button