مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات مورخہ 24؍ تا 26 جون 2019ء

مورخہ24؍ تا26؍ جون 2019ء کے دوران حضرت خليفة المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… گزشتہ ہفتہ کے دوران شاہدین جامعہ احمدیہ جرمنی 2018ء کو مورخہ 16؍ اور 21؍ جون 2019ء حضور انور کے ساتھ ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ ان ملاقاتوں میں حضور انور نے انہیں زریں نصائح سے نوازا نیز سورۃ الفاتحہ کی تفسیر بیان فرمودہ حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ و السلام کے حوالہ سے ان مربیان سلسلہ سے سوالات دریافت فرمائے۔ اسی طرح حضور انور نے ان مربیان سلسلہ کی طرف سے فیلڈ میں پیش آمدہ مسائل کے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیے۔ نیز اس حوالہ سے حضور انور نے مربیان کرام کو نہایت قیمتی نصائح سے نوازا۔

٭… 24؍ جون بروز سوموار: حضورِانورنے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ عصرپڑھانے کے بعد ایک تقريب نکاح کو برکت بخشي۔ مکرم عطاء المجيب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن) نے دو نکاح پڑھائے جبکہ حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے اس نکاح کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي اور فريقين کو مبارکباد دي۔

٭…25؍ جون بروز منگل: آج نمازِ ظہر کے بعد دو موٹر کاریں اسلام آباد لائی گئی تھیں جن کا حضورِ انور نے تفصیلی معائنہ فرمایا اور ہدایات جاری فرمائیں۔

٭…26جون بروز بدھ:حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نمازِ ظہر سے قبل مکرم ڈاکٹر غلام حسین چوہان صاحب (والسال) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ اس نمازِ جنازہ حاضر کے ساتھ کے ساتھ7نماز جنازہ غائب بھی ادا کیے گئے۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button