متفرق مضامین

اولادکی تربیت کے لیے ایک پیاری دعا

والدین کو بہت ہی محتاط رویہ اپناتے ہوئے اور دعائوں کا سہارا لیتے ہوئے اولادکی تربیت پر توجہ کرنی چاہیے ۔ اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں کیا ہی پیاری دعا سکھائی ہے۔

رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَاَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔ (سورۃ الفرقان:75)

اے ہمارے رب! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنادے ۔(ترجمہ بیان فرمودہ:حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ)

اس آیت کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 12ستمبر1902ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا :’’وہ تعلق جو میاں بیوی میں پیدا ہوتا ہے بظاہر وہ ایک آن کی بات ہوتی ہے۔ ایک شخص کہتا ہے میں نے اپنی لڑکی دی اور دوسرا کہتا ہے کہ میں نے لی ۔ بظاہر یہ ایک سیکنڈ کی بات ہے۔ مگر اس ایک بات سے ساری عمر کے لیے تعلقات کو وابستہ کیا جاتا ہے اور عظیم الشان ذمہ داریوں اور جواب دہیوں کا جوا میاں بیوی کی گردن پر رکھا جاتا ہے ۔‘‘

(’’خطبات نور‘‘ صفحہ 106۔ایڈیشن2003ء نظارت نشرو اشاعت قادیان)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button