کلام حضرت مسیح موعود ؑ

منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام

(حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ و السلام)

(ذیل کے اشعار جلسہ سالانہ جرمنی 2019ء کے موقع پر افتتاحی اجلاس میں پڑھے گئے)

وہ آیا منتظر جس کے تھے دن رات
معمہ کھل گیا روشن ہوئی بات

دکھائیں آسماں نے ساری آیات
زمیں نے وقت کی دے دیں شہادات

پھر اس کے بعد کون آئے گا ہیہات
خدا سے کچھ ڈرو چھوڑو معادات

خدا نے اک جہاں کو یہ سنا دی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ

مسیح وقت اب دنیا میں آیا
خدا نے عہد کا دن ہے دکھایا

مبارک وہ جو اب ایمان لایا

صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا

وہی مے ان کو ساقی نے پلا دی

فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button