افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے دو ریجنز میں وقفِ نو کااجتماع

محض اللہ تعالی کے فضل سے مورخہ 14؍ جولائی 2019ء کو سیرالیون کے دو ریجنز بو اور کینیما (South & East) کے واقفینِ نَو کا اجتماع جامعۃ المبشرین سیرالیون کے احاطے میں منعقد ہوا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز مکرم عقیل احمد صاحب ریجنل مبلغ ساؤتھ کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد نظم پیش کی گئی۔ مکرم مبارک احمد گھمن صاحب، ایڈیشنل سیکرٹری برائے وقف نَو نے پروگرام کا تعارف کروایا۔ جس کے بعد صدر مجلس نے تقریر کی اور دعا کروائی۔ اس اجتماع میں دو ریجنز سے کل 18؍ واقفین نَو اور واقفات نو نے شرکت کی۔ان واقفین نَو کو عمر کے حساب سے چار احزاب میں تقسیم کرکے ان کے درمیان متعلقہ نصاب کے مطابق درج ذیل مقابلہ جات کروائے گئے:

تلاوت قرآن، نظم، دینی معلومات، حفظ حدیث، حفظ ادعیہ اور حفظ قصیدہ۔

علمی مقابلہ جات کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔ نمازوں کے بعد شاملین واقفین و والدین کے لیے طعام کا انتظام تھا۔

ورزشی مقابلہ جات میں 100میٹر دوڑ، تین ٹانگ دوڑ، غبارہ پھلا کر پھاڑنا، ثابت قدمی، کلائی پکڑنا، پنجہ آزمائی اور روک دوڑ کےمقابلے شامل تھے۔

اختتامی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی مکرم منیر احمد حسین صاحب، ریجنل مبلغ کینیما ریجن تھے۔ مکرم شیخ ظافر احمد صاحب، معاون شعبہ وقف نَو نے رپورٹ پیش کی۔ مہمان خصوصی نے پوزیشن لینے والے واقفین نو میں انعامات تقسیم کیے اور دعا کروائی۔ پروگرام کی کل حاضری بشمول والدین و دیگر حاضرین 55؍رہی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی جملہ واقفین و واقفات کا وقف قبول فرماتے ہوئے انہیں خلافت احمدیہ کا سلطان نصیر بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button