صحت

آم کے فوائد

آم پھلوں کا بادشاہ اور مو سم گر ما کا لذ یذ تر ین پھل ہے ۔آم تقر یبا ً ایک مکمل غذا ہے د بلے پتلے لو گ جی بھر کر آم کھا ئیں تو ان کا جسم بھر جا ئے گا۔

٭گر میوں میں با ہر د ھو پ میں آنے جانے کی و جہ سے لو لگ جا تی ہے ۔اس صو رت میں شد ت کا بخا ر چڑ ھ جا تا ہے۔آنکھیں سر خ ہو جا تی ہیں ۔لو کے ا ثرا ت کو ختم کرنے کے لئے کچا آم لے کر گرم راکھ میں د با د یں ۔تھو ڑی د یر بعد نرم ہو نے پر باہر نکا ل لیں ۔اس کا رس لے کر ٹھنڈے پا نی میں چینی کے ساتھ ملا کر دیں ۔یہ تر یا ق کا کام کر ے گا ۔

٭اابو ر کا پا ؤڈر بنا کر رو زانہ صبح نہا رمنہ چینی ملا کر ا ستعما ل کر نے سے ۔چند روز میں جر یان جا تا رہے گا ۔

٭جن لو گوں کو پیشا ب ر کنے کی شکا یت ہو وہ آم کی جڑ کا چھلکا ،بر گ شیشم ایک تولہ ۔ایک سیر پا نی میں ڈال کر جو ش د یں ۔جب تیسرا حصہ رہ جا ئے تو ٹھنڈا کر کے چینی ملا کر پئیں ۔پیشا ب کھل کر آئے گا۔
٭کچے سبز آم معدے اور انتڑ یوں کے علا ج کے لئے بہت مفید ہیں ایک یا دو کچے آم جن کی گٹھلی ابھی پو ری طر ح نہ بنی ہو نمک اور شہد کے سا تھ کھا نا گر می ،اسہا ل ،پیچیش ،بو ا سیر ،صبح کے اضمحلا ل،پرا نی بد ہضمی ،فسا د اور قبض کے لئے بہت مؤ ثر علا ج ہے ۔

٭بیکٹیر یا کی و جہ سے پر و ٹین کے جزو بدن نہ بننے کی کیفیت ،یر قان اور چھپا کی میں بھی مؤ ثر ر ہتا ہے ۔کچے آم کا مذ کو رہ استعما ل جگر کو تقو یت د یتا ہے اور اسے صحت مند ر کھتا ہے ۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button