امریکہ (رپورٹس)

ڈیٹرائٹ مشی گن کے مضافات میں دعوت الی اللہ، احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ڈیٹرائٹ کے مضافات میں تین چھوٹے شہروں یعنی ‘‘CARO’’، ‘‘Milford’’ اور ‘‘LA PEER’’ میں دعوت الی اللہ کا پروگرام منعقد ہوا۔

ان تینوں جگہوں پر کسی قدر مخالفت کے باجود ان شہروں کی لائیبریریز میں ان کے تعاون سے پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان لائبریریز نے پروگرام کی تشہیر میں بھی بہت مدد کی۔ چنانچہ اس سلسلہ میں ایگ جگہ بلبورڈ (Billboard) کے ذریعہ اس پروگرام کا اشتہار دیا گیا ۔

ان پروگرامز میں ارکان اسلام اور آنحضور ﷺ کی زندگی کے متعلق بعض بنیادی امور کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔ نیز حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا ذکر کرکے جماعت احمدیہ کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔ ان پروگرامز میں لوگوں کو سوالات کرنے کا بھی موقع دیا گیا۔ پروگرام کے آخر پر تمام شاملین کو کتاب ‘‘لائف آف محمد’’ اور بعض دیگر کتب تحفۃً پیش کی گئیں۔نیز لائبریریز میں قرآن کریم باترجمہ اور دیگر کتب رکھوائی گئیں۔

(رپورٹ: سید شمشاد احمد ناصر۔ مبلغ سلسلہ امریکہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button