یورپ (رپورٹس)

جرمنی متعین ہونے والے دس مبلغین سلسلہ کو جماعت احمدیہ جرمنی کے شعبہ جات کا تعارف

(عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی)

(فرینکفرٹ، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی)جرمنی میں جامعہ احمدیہ قائم ہوئے اب گیارہ سال سے زائد عرصہ گزر چکاہے۔ وہ واقفین جنہوں نے اپنی دینی تعلیم کی ابتداجرمنی کے جامعہ سے کی تھی اب ماشاءاللہ میدان عمل میں مصروف کارہو چکے ہیں اور ہر سال طلبہ کی نئی کھیپ شاہد کی ڈگری حاصل کر کے عملی دنیا میں قدم رکھ رہی ہے۔ سن 2018ء میں جامعہ احمدیہ جرمنی سے فارغ التحصیل ہونے والے اٹھارہ طلبہ نے انگلستان میں ہونے والے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کر کے حضور کے بابرکت ہاتھوں سے اپنی ڈگریاں وصول کرنے کے سعادت پائی تھی ۔ یہ سب شاہدین اب خدا کے فضل سے مرکز کی طرف سے مقرر شدہ جگہ پر خدمات بجا لا رہے ہیں ۔ ان واقفین میں سے جرمنی کو جو دس مر بیان ملے ان میں سے تین دفاتر میں خدمت کر رہے ہیں اور سات کی تقرری جماعتوں میں بحیثیت مبلّغ سلسلہ ہوئی ہے۔اس سے قبل یہ مربیان مرکزی سکیم کے تحت افریقہ ۔پاکستان۔سپین اور لندن میں اپنی ٹریننگ کی مدت گزار چکے ہیں ۔

جرمنی میں تعینات ہونے والے دس مبلغین سلسلہ کو نظام جماعت سے متعارف کروانے کے لیے دو مرحلوں میں تعارفی ریفریشر کورس سے گزارا گیا ۔ 22؍ جولائی سے 29؍ جولائی اور پھر 19؍ اگست سے 22؍ اگست تک درج ذیل دفاتر میں کام کرنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا ۔مبلغ انچارج۔شعبہ مال۔وصایا۔تعلیم القرآن ۔تبلیغ ۔امور عامہ ۔ رشتہ ناطہ ۔وقفِ نو۔ دارالقضاء۔ تربیت ۔ جنرل سیکرٹری۔ خدام الاحمدیہ ۔اور مجلس انصار اللہ۔مجلس انصار اللہ نے اس روز جرمنی میں تشریف لانے والے نئے مبلغ سلسلہ مکرم نفیس احمد عتیق سابق استاد جامعہ احمدیہ ربوہ و پبلشر ماہنامہ تحریک جدید کو بھی خوش آمدید کہا۔صدر انصار اللہ محترم مبارک احمد شاہد صاحب نے جرمنی میں مجلس انصار اللہ کی مساعی کا مختصر ذکر فرمایا ۔آپ نے شرکاء کو انصار اللہ کے تحت ہونے والی چیریٹی واکس ، بے گھر غریب افراد کو تقسیم لنگر، شہری انتظامیہ کو پودے تحفے میں دینے اور پودے لگانے اور بک سٹالز کے ذریعہ تبلیغ کرنے کی مساعی کا خصوصی ذکر کیا۔بعد میں نیشنل عاملہ مجلس انصاراللہ جرمنی اور شرکائے مجلس کا باہمی تعارف کروایا گیا ۔

مکرم نفیس احمد عتیق نے پاکستان میں ماہنامہ تحریک جدید اور ضیاء الاسلام پریس ربوہ پر قائم ہونے والے مقدمات کے نتیجہ میں کارکنان سلسلہ پر قائم ہونے مقدمات کا احوال بیان کیا ۔ اس کے بعد مکرم صداقت احمد صاحب مبلغ انچارج نے دعا کروائی۔ تقریب کے اختتام پر ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button