مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

مورخہ 05؍ تا 08؍ستمبر2019ء حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 06؍ ستمبربروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم۔ ٹي۔ اے۔ کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پیکر صحابی حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی سیرتِ مبارکہ کا دل نشیں تذکرہ فرمایا۔نیز مکرم سعید سوقیا صاحب (آف سیریا)،مکرم الطیب العبیدی صاحب (آف تیو نس) اور محترمہ امۃ الشکور صاحبہ (دختر حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ)کی وفات پر ان کا ذکر خیر فرمایا اور نمازِ جمعہ اور سنّتوں کی ادائیگی کے بعد اِن مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… حضور انور نے آج شام کو اسلام آباد کے مختلف مقامات کا معائنہ فرمایا اور بعض امور کے متعلق ہدایات سے نوازا۔ حضور انور نے سب سے پہلے اسلام آباد کے احاطے میں موجود گیسٹ ہاؤس (سابقہ قیام گاہ حضرت خلیفۃ المسیح) کا معائنہ فرمایا۔ اس کے بعد حضورِ انور کھانے کی مارکی میں تشریف لے گئے اور اس کا جائزہ فرمایا۔ بعد ازاں حضورِ انور ایوانِ مسرور کے بیرونی حصے سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کے رہائشی حصے کی طرف تشریف لے گئےاور مکرم عامر سیالکوٹی صاحب کی رہائش گاہ میں قدم رنجا فرما کر اسے برکت بخشی۔ واپسی پر حضور انور ایکسچینج آفس تشریف لے کر گئے جہاں پر مکرم ڈاکٹر رضوان اللہ خان صاحب ڈیوٹی پر موجود تھے۔ حضورِ انور نے موصوف سے بعض دفتری امور کے متعلق دریافت فرمایا اور ہدایات سے نوازا۔ نیز خیل للرحمٰن کلب کے متعلق بعض ہدایات عطا فرمائیں۔

٭… 07؍ستمبر بروز ہفتہ: آج صبح دفتری ملاقاتوں کے دوران مہتمم اطفال الاحمدیہ امریکہ ہمراہ ٹیم ممبران نے حضورِ انور کی خدمت میں حاضر ہو کر ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

٭…08؍ستمبر بروز اتوار:آج حضور انور مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع میں رونق افروز ہوئے۔ حضور انور سوا تین بجے کے قریب اجتماع گاہ پہنچے۔ سب سے پہلے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ دعا کے بعد مختلف گروپس کی حضور انور کے ساتھ تصاویر ہوئیں۔ بعد ازاں حضور انور مرکزی پنڈال میں تشریف لے گئے اور نمازِ ظہر و عصر جمع کر کے پڑھائیں۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد اختتامی اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ اجتماع کی تفصیلی رپورٹ اس شمارے میں ملاحظہ فرمائیں۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

مورخہ 02؍ تا 08؍ستمبر 2019ء کے دوران حضورِ انور نے چار روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔

اس عرصہ کے دوران 111؍ فيمليز اور 75؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 186؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 20؍ممالک سے تھا :

امریکہ، کینیڈا، جرمنی، پاکستان، انڈیا، جاپان، ناروے، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، فن لینڈ، بیلجئم، سپین، ماریشس، آئرلینڈ، گوئٹے مالا، یوکے اور عرب کے بعض ممالک۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button