صحت

لو نگ (Clove)معدے اور جگر کے لیے مفید

ہما رے کھا نوں میں جو مصالحے استعما ل ہو تے ہیں وہ نہ صرف ذائقے دار بلکہ د یگر فوا ئد کے بھی حا مل ہو تے ہیں اور جدید سائنس بھی ان کی افا دیت ثا بت کر چکی ہے لو نگ بھی ایسے مصا لحو ں میں سے ایک ہے ۔اس کی خو شبو اشتہا انگیز اور ذا ئقہ کسیلا ہو تا ہے اسے نمکین اور شیریں دو نوں اقسام کے پکوان میں استعما ل کیا جا سکتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ د نیا بھر میں اسے کھانوں میں استعما ل کیا جا سکتا ہے ۔یہ با دی ، ضعف، معدہ اور جگر کے علا ج میں اکسیر ہے ۔ آنت کی درد اور انفیکشن میں مفید ہو نے کی و جہ سے اسے ٹوتھ پیسٹ میں بھی استعما ل کیا جا تا ہے ۔دا نت میں درد ہو تو لو نگ چبا نے سے وقتی آرام مل جا تا ہے ۔خشک لو نگ کا سفوف ، شہد میں ملا کر چاٹنے سے قے اور متلی رُک جا تی ہے ۔اگر لو نگ کا ایک دانہ ایک چٹکی نمک کے ساتھ چبا لیا جائے تو بلغم کے اخراج میں آسانی ہوتی ہے نیزگلے کی خراش بھی دور ہو تی ہے ۔اس مقصد کے لیے لو نگ کا جو شا ندہ تیا ر کرنے کا طر یقہ در ج ذیل ہے ۔

30ملی لیٹر پا نی 6عدد لو نگ ڈال کر اُبا ل لیا جا ئے تو جو شا ندہ تیا ر ہو تا ہے ۔تین چمچ جو شا ندے میں ایک چمچ شہد ملا کر پینے سے بلغم کا خراج ہو تا ہے اور کھا نسی بھی کم ہو جا تی ہے ۔

لو نگ اور ادرک کی چا ئے قے اور متلی کا بہترین علا ج ہے خصو صاًحا ملہ خوا تین کو اس کا بے حد فا ئدہ ہو تا ہے .

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button