افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے کینیما ریجن میں دو روزہ امام کلاس کا انعقاد

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

جماعت کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تعلیم و تربیت و تبلیغ کو مد نظر رکھتے ہوئے جماعت احمدیہ سیرالیون گاہے بگاہے مختلف ریفریشر کورسز اور تربیتی کلاسز کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ تا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خواہش اور ہدایات کے مطابق پرانے اور نئے احمدیوں کی تعلیم و تربیت کا عمل باقاعدگی سے جاری رہے۔

اس ضمن میں مورخہ 15؍اور 16؍ستمبر کو مجلس انصار اللہ کینیما ریجن نے ایک دو روزہ امام کلاس کا انعقاد کیا۔ کلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاںریجنل مبلغ مکرم منیر حسین صاحب نے قرآنی تعلیم کی اہمیت پر تقریر کی۔

ایک روز باجماعت نماز تہجد کابھی انتظام کیا گیا۔

اس کلاس میں 8حلقوں سے 15 اماموں کے علاوہ، ایک چیفڈم سپیکر، دو ٹاؤن چیف ، چار خدام اور تین سرکٹ معلمین نے شرکت کی۔ دوران کلاس قرآن پاک کے صحیح تلفظ ، نماز با ترجمہ، تبلیغی مسائل اور انصاراللہ کی تنظیم کے بارہ میں لیکچرز ہوئے۔

دوران کلاس ایک مجلس سوال و جواب بھی ہوئی ۔ الحمدللہ تمام شرکانے بھر پور دلچسپی سے اس کلاس میں حصہ لیا۔دعا کے ساتھ کلاس کا اختتام ہوا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button