افریقہ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ سیرالیون کی سالانہ مجلس مشاورت اور نیشنل اجتماع کا با برکت انعقاد

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

الحمد للہ ،مجلس انصاراللہ سیرالیون کو سالانہ مجلس شوریٰ اور سالانہ اجتماع مورخہ 28تا 29؍ستمبر کو بمقام مسجد بیت السبوح فری ٹاؤن میں منعقد کرنے کی توفیق ملی ۔

مورخہ 28؍ ستمبر کو مجلس شوریٰ کا انعقاد ہوا جبکہ اگلے روز اجتماع کی کارروائی ہوئی۔

اس اجتماع پر علماء سلسلہ کی تقاریر کے علاوہ مختلف علمی و ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔

علمی مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، حفظ قرآن، حفظ قصیدہ، تقریر، تقریر فی البدیہہ، مضمون نویسی، اذان، دس شرائط بیعت، حفظ ادعیہ، حفظ حدیث، مشاہدہ معائنہ اور پیغام رسانی شامل ہیں۔

ان دو ایام میں حضور انور کے جلسہ سالانہ ہالینڈ کے موقع پر خطابات براہِ راست انصار اللہ کو سنوانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

ورزشی مقابلہ جات میں سو میٹر دوڑ ، پیدل تیز چلنا، والی بال اور رسہ کشی شامل ہیں۔اجتماع کی کل حاضری313 رہی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معانی میں انصاراللہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button