یورپ (رپورٹس)

نارڈک ممالک کے مبلغین کا تیسرا ریفریشر کورس

(نعمت اللہ بشارت۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

اس رپورٹ کو بآواز سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے:

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی پُر شفقت اجازت سے نارڈک ممالک جن میں ناروے، سویڈن، ڈنمارک، فن لینڈ اور آئس لینڈ شامل ہیں، کے مبلغین کرام کا تیسرا ریفریشر کورس مورخہ یکم اکتوبر تا چھے اکتوبر 2019ء مسجد نصرت جہاں کوپن ہیگن میں منعقد ہوا۔

کُل 13 مبلغین کرام نے اس ریفریشر کورس میں شرکت کی توفیق پائی۔

تمام مبلغین کو ان کے سپرد مقالہ جات کے عناوین قریباً ایک ماہ قبل بھجوادیے گئے تھے۔ ان چھے ایام میں کل 13 سیشن ہوئے، جس میں تمام شامل مبلغین نے مختلف موضوعات پر اپنے اپنے مقالہ جات پیش کیے جن کے بعد سوال وجواب میں تمام مبلغین نے بھر پور حصہ لیا اور مقالہ جات سے متعلق مزید تحقیق طلب امور کی نشاندہی بھی کی۔ دوران ریفریشر کورس مندرجہ ذیل عناوین پر مبلغین نے مقالہ جات پیش کیے۔

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام، جماعت کے نام پر بننے والے مختلف گروپس کا تعارف اور حقیقت، اہل پیغام کے علیحدہ ہونے کی وجوہات اہل پیغام، ویب سائٹس پر ہونے والے بعض اعتراضات کے جوابات، نظام قضا کس طرح کام کرتا ہے، مختلف قضائی معاملات کے حل، ملک سے وفاداری، انٹیگریشن، پردہ ، حجاب، ہم جنس پرستی ، سور، شراب کا استعمال کیوں حرام ہے، حضرت مصلح موعود ؓکی کشمیر اور فلسطین کے لیے خدمات، حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی عالم اسلام کےلیے خدمات، ثنااللہ امرتسری اور پیر مہر علی گولڑہ شریف کے اعتراضات کے جوابات، مختلف ممالک کی جماعتی عاملہ کو حضور انور ایدہ اللہ کی ہدایات، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بارے میں موجودہ عیسائیت کا نظریہ اور اس کا جواب، دوران سال آنے والے سرکلرز کی یاددہانی۔

یہ ریفریشر کورس اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت مفید رہا۔

ریفریشر کورس کے ایام میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرانس کے تاریخی دورہ پر تھے۔ اس لیے حضور انور کے تمام لائیو پروگرام اس ریفریشر کورس کا ایک اہم اور بہت ہی بابرکت حصّہ تھے۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button