دورہ یورپ ستمبر؍ اکتوبر 2019ء

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورۂ یورپ (چھبیسواں روز، اتوار 20؍ اکتوبر2019ء)

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

مسجد بیت الحمید فُلڈا کا افتتاح، تقریبِ افتتاح سے حضورِ انور کا بصیرت افروز خطاب، احبابِ جماعت کی حضورِ انور سے ملاقات

(فرانکفرٹ جرمنی،20؍ اکتوبر2019، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) آج حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے دورۂ یورپ کا چھبیسواں اوردورۂ جرمنی کا آٹھواں روزتھا۔ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزصبح سات بجےمسجد بیت السبوح میں تشریف لائے اور نمازِ فجر پڑھائی جس کے بعد درس القرآن ہوا۔

صبح حضورِ انور کی معمول کی دفتری مصروفیات کے بعد گیارہ بجے فیملی ملاقاتیں شروع ہوئیں۔ آج کے اس ملاقات سیشن میں 39؍ فیملیز سے تعلق رکھنے والے 146 افراد جبکہ 13 افراد نے انفرادی طور پر حضورِ انور سے شرفِ ملاقات پایا۔ اس سیشن میں جرمنی کے مختلف شہروں کے علاوہ پاکستان سے ایک فیملی اور ایک جرمن وکیل نے مع فیملی حضورِ انور سے ملاقات کی۔ ملاقات کا سلسلہ دو بجے تک جاری رہا۔

شام چار بجے حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جرمنی کے شہر فُلڈا میں تعمیر ہونے والی مسجد بیت الحمید کے افتتاح کے لیے روانہ ہوئے۔ اس افتتاح کی خوشی میں منعقد کیے جانے والے عشائیے میں 380؍ مہمانوں سمیت ساڑھے چار سو احباب شامل ہوئے۔ حضورِ انور نے اس نشست میں بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ اس تقریب کے بارے میں تفصیلی بلیٹن ملاحظہ فرمانے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیے:

https://www.alfazl.com/2019/10/20/9159/

حضورِ انور اس تقریب میں شمولیت کے بعد سات بجکر چالیس منٹ پر واپس فرینکفرٹ کے لیے روانہ ہوئے اور نو بجے سے کچھ پہلے بیت السبوح میں آمد ہوئی۔ رات نو بجے حضور پُر نور نے مغرب وعشاء کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں اور پھر قیام گاہ پر تشریف لے گئے۔

(رپورٹ: عرفان احمد خان، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برائے دورۂ یورپ ستمبر، اکتوبر 2019ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button